۔،۔ جرمنی کے شہر فرینکفرٹ میں منہاج انٹرنیشل کے زیر اہتمام اجتماعی عید مبارک کا عظیم الشان اہتمام۔ نذر حسین۔،۔
٭صرف (دو کمیونٹی اداروں کو چھوڑ کر) جرمنی کے تمام شہروں میں اجتماعی طور پر نماز عید الفطر آج بروز اتوار مورخہ 30مارچ کو ادا کی گئی، ادارہ منہاج القرآن انٹرنیشل فرینکفرٹ ہر سال اجتماعی طور پر نماز عید الفطر کا اہتمام کرتی ہے۔ نماز کے لئے پاکستان جرمن پریس کلب کی وساطت سے بڑا ہال بک کرایا گیا تھا،جبکہ پیرل ریستوران کے اونر عاطف عمران ڈار نے ریفریشمنٹ کا اہتمام کیا ہوا تھا۔قونصلیٹ جنرل اسلامیہ جمہوریہ پاکستان فرینکفرٹ سے قونصل جنرل عزت ماآب شفاعت کلیم خٹک نے بھی اجتماعی نماز عید الفطر میں خصوصی شرکت کی، چوہدری احسان الہی، خرم شاہ، عزیز شیروانی، آزاد حسین، محمد مبین خان کے علاوہ کئی افراد نے بھی خصوصی شرکت کی۔مقصود اکرام صدر منہاج القرآ ن ویلفیئر فاونڈیشن جرمنی،زاہد چوہدری،واجد کیانی اور نذر حسین نے خصوصی طور پر تعاون کیا۔ واضح رہے نہ صرف فرینکفرٹ جبکہ جرمنی کے دور دراز علاقوں سے کمیونٹی کے افراد نے قافلوں کی صورت میں شرکت کی ٭
شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/ہار ہائیم۔صرف (دو کمیونٹی اداروں کو چھوڑ کر) جرمنی کے تمام شہروں میں اجتماعی طور پر نماز عید الفطر آج بروز اتوار مورخہ 30مارچ کو ادا کی گئی، ادارہ منہاج القرآن انٹرنیشل فرینکفرٹ ہر سال اجتماعی طور پر نماز عید الفطر کا اہتمام کرتی ہے۔ نماز کے لئے پاکستان جرمن پریس کلب کی وساطت سے بڑا ہال بک کرایا گیا تھا،جبکہ پیرل ریستوران کے اونر عاطف عمران ڈار نے ریفریشمنٹ کا اہتمام کیا ہوا تھا۔قونصلیٹ جنرل اسلامیہ جمہوریہ پاکستان فرینکفرٹ سے قونصل جنرل عزت ماآب شفاعت کلیم خٹک نے بھی اجتماعی نماز عید الفطر میں خصوصی شرکت کی، چوہدری احسان الہی اور خرم شاہ نے بھی خصوصی شرکت کی۔مقصود اکرام صدر منہاج القرآ ن ویلفیئر فاونڈیشن جرمنی،زاہد چوہدری،واجد کیانی اور نذر حسین نے خصوصی طور پر تعاون کیا۔ واضح رہے نہ صرف فرینکفرٹ جبکہ جرمنی کے دور دراز علاقوں سے کمیونٹی کے افراد نے قافلوں کی صورت میں شرکت کی حافظ محمد عارف نے تلاوت کا شرف حاصل کیا جبکہ امامت کے فرائض بھی سر انجام دیئے جبکہ سلطان وحید نے اسٹیج سیکرٹری کے فرائض سر انجام دیئے، تلاوت کے بعد نعت رسول ﷺ پڑھی گئی۔ حافظ محمد عارف نے توبہ پر خوبصورت اور پُر مغز خطاب کیا، اس کے فوراََ بعد نما عید ادا کی گئی، نماز کے بعد خطبہ اور عالم اسلام کے لئے دعا کی گئی۔ نماز سے فارغ ہونے کے بعد قونصل جنرل شفاعت کلیم خٹک کمیونٹی افراد میں گھل مل گئے،کمیونٹی افراد نے خوب سیلفیاں بنوائیں۔بعد اذاں کمیونٹی نے آرام و سکون کے ساتھ لاہوری چنوں اور حلوہ سے ناشتہ کیا گیا۔شفاعت کلیم خٹک نے اپنا میسج دیتے ہوئے کہا کہ۔میں اپنی طرف سے تمام کمیونٹی افراد کی طرف سے کمیونٹی کو دلی مبارکباد پیش کرنا چاہتا ہوں، منتظمین بھی شکریہ کے حق دار ہیں جنہوں نے اپنی کمیونٹی کے لئے اتنا بہتر اہتمام کیا۔عید شکر کا دن ہے عید خوشی کا دن ہے،عید نفرتیں مٹانے کا دن ہے، یہ رنجشیں بھلانے کا دن ہے، میرا سب دوستوں کے لئے پیغام ہے کہ آئیں رنجشیں دور کریں مل جل کر رہیں محبت سے رہیں، عید کا ایک لفظی معنی ہے۔بار بار واپس آنا،اللہ تعالی کرے کے یہ عید ہماری زندگیوں میں بار بار ایمان کامل کے ساتھ آئے۔ مقصود اکرام صد ر منہاج القرآ ن ویلفیئر فاونڈیشن جرمنی نے اپنے پیغام میں کہا کہ۔ اس مبارک موقع پر تمام کمیونٹی افراد کو عید مبارک کہتا ہوں اور ہم یہاں منہاج القرآن کی دعوت پر حاضر ہوئے، یہاں دیکھ کر بہت خوشی ہوئی کہ فرینکفرٹ اور گردو نواح کی پاکستانی کمیونٹی، جرمنی کمیونٹی، اور یورپین کمیونٹی یہاں پر تشریف لائی سب نے مل کر عید پڑھی اجتماعی طور پر ناشتہ کیا۔