
۔،۔ ہفتہ کے روز ایک ہندو مندر میں بھگدڑ کم از کم سات افراد ہلاک جبکہ درجنوں زخمی ہو گئے۔ نذر حسین۔،۔
٭جنوبی بھارت آندھرا پردیش کی سری کاکولم ضلع میں واقع سوامی وینکٹیسوارا مندر میں داخل ہوتے ہوئے ہجوم عدم توازن ہو گیا جس کی وجہ سے بھگدڑ مچ گئی ٭
شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/بھارت/آندھرا پردیش۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق یہ واقعہ ہفتہ کے روز اس وقت پیش آیاجب سینکڑوں عقیدت مند ایک مذہبی تہوار میں شرکت کے لئے جنوبی بھارت آندھرا پردیش کی سری کاکولم ضلع میں واقع سوامی وینکٹیسوارا مندر ک۔ احاطے میں داخل ہونے کی کوشش کر رہے تھے کہ اچانک ہجوم عدم توازن ہو گیا جس کی وجہ سے بھگدڑ مچ گئی، آناََ فاناََ دیکھتے ہی دیکھتے سات افراد ہلاک جبکہ درجنوں زخمیوں کو قریبی اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا، اس کے باوجود انتظامیہ نے حادثہ کی وجوعات جاننے کے لئے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔




