۔،۔ جسٹس پارٹی۔ٹیم ٹوڈن ہوفر ہیسن میں ہونے والے بلدیاتی الیکشن کی تیاری میں۔سید رضوان شاہ۔ نذر حسین۔،۔ 0

۔،۔ جسٹس پارٹی۔ٹیم ٹوڈن ہوفر ہیسن میں ہونے والے بلدیاتی الیکشن کی تیاری میں۔سید رضوان شاہ۔ نذر حسین۔،۔

0Shares

۔،۔ جسٹس پارٹی۔ٹیم ٹوڈن ہوفر ہیسن میں ہونے والے بلدیاتی الیکشن کی تیاری میں۔سید رضوان شاہ۔ نذر حسین۔،۔

٭جرمنی کی سیاسی پارٹی (Die Gerechtigkeitspartei – Team Todenhöfer۔جسٹس پارٹی۔ٹیم ٹوڈن ہوفر سے منسلک سید رضوان شاہ نے آج پریس کانفرنس میں،مارچ میں ہونے والے بلدیاتی الیکشن کا اعلان کرتے ہوئے پاکستانی کمیونٹی سے اپیل کی ہے کہ وہ جرمن سیاست میں بڑھ چڑھ کر حصّہ لیں ٭

شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/سٹائن باخ۔ جرمنی کی سیاسی پارٹیٹیم ٹوڈن ہوفرکی (تیرہ 13)رکنی قومی کور کمیٹی کے ممبر اور صوبائی کمیٹی کے ممبر سید رضوان شاہ نے اپنے پارٹی کے آفس سٹائن باخ میں ایک پریس کانفرنس کا اہتمام کیا جس میں انہوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ میں جسٹس پارٹی۔ٹیم ٹوڈن ہوفر کی طرف سے پاکستانی کمیونٹی کو پیغام دینا چاہتا ہوں کہ (مارچ 2026) میں صوبہ ہیسن میں بلدیاتی انتخابات ہونے جا رہے ہیں جس میں جسٹس پارٹی۔ٹیم ٹوڈن ہوفر بھر پور طریقہ سے حصّہ لے گی، میں امید کرتا ہوں کہ ہماری پاکستانی کمیونٹی الیکشن میں اپنا کردار ضرور ادا کرے گی۔ان کا مزید کہنا تھا کہ پارٹی کیآئین پر بات کرنے کی غرض سے عنقریب ایک میٹنگ بلائی جائے گی جس میں کمیونٹی کے عماعدین بھی شرکت کریں گے۔ جرمنی میں رہتے ہوئے کمیونٹی کے مسائل پر بھی بات چیت ہو گی، اور امید رکھتا ہوں کہ آپ ہمیں یہ موقع میسر کریں گے جبکہ آپ کے مفید مشوروں کو مد نظر رکھتے ہوئے بلدیاتی انتخابات کے لئے ایک ایسا منشور ترتیب دیں جس سے خصوصی طور پر ہماری کمیونٹی جبکہ جرمن کمیونٹی کی سہولت کے لئے بھی مثبت کردار ادا کر سکیں۔ آج کی پریس کانفرنس کے ذریعہ آپ کو ذہنی طور پر انتخابات کے لئے تیار کر رہے ہیں اور آپ کو بتاتا چلوں کہ عنقریب جسٹس پارٹی۔ٹیم ٹوڈن ہوفر آپ سے رابطہ کرے گی تا کہ ہم ایک گول میز کانفرنس میں کھل کر بات کر سکیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں