۔،۔ ترک خاتون نے حمل چھپانے کی غرض سے نومولود کو کھڑکی سے باہر وینٹیلیشن شافٹ میں پھینک دیا۔ نذر حسین۔،۔ 0

۔،۔ ترک خاتون نے حمل چھپانے کی غرض سے نومولود کو کھڑکی سے باہر وینٹیلیشن شافٹ میں پھینک دیا۔ نذر حسین۔،۔

0Shares

۔،۔ ترک خاتون نے حمل چھپانے کی غرض سے نومولود کو کھڑکی سے باہر وینٹیلیشن شافٹ میں پھینک دیا۔ نذر حسین۔،۔

٭خاتون نے (نُو 9 ما ہ) تک حمل کو اپنے خاندان سے چھپایا۔اتوار کی صبح اپارٹمنٹ کے باتھ روم میں اکیلے جنم دینے کے بعد پلاٹک کی تھیلی میں رکھا اور اسے کھڑکی سے باہر وینٹیلیشن شافٹ میں پھینک دیا٭

شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/ترکیہ/کوتاہیا۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق یہ ہولناک واقعہ ترکیہ کے شہر کوتاہیا میں پیش آیا اس واقعہ نے پورے ملک کو ہلا کر رکھ دیا جہاں ایک (بیس سالہ) لڑکی نے اپنے خاندان سے حمل چھپانے کی کوشش میں اپنے نومولود بچے کو جنم دینے کے بعد کھڑکی سے باہر وینٹیلیشن میں پھینک دیا، کہانی اس وقت شروع ہوئی جب استقلال محلہ کی ہمہمہ اسٹریٹ پر ایک اپارٹمنٹ کی عمارت کے مکینوں نے وینٹیلیشن شافٹ سے ایک بچے کے بلکنے کی آوازیں سنیں، مکینوں نے فوراََ ایمرجنسی سروسز سے رابطہ کیا آناََ فاناََ دیکھتے ہی دیکھتے۔ ایمبولنس۔فائر بریگیڈ،اور پولیس کی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں، فائربریگیڈ اور ڈاکٹروں کی ٹیموں بچے کو زندہ بچانے میں کامیاب ہو گئے اور فوری طور پر کوتاہیا سٹی اسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں اس کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے جبکہ بچے کو انتہائی نگہداشت یونٹ میں رکھا گیا ہے۔ اس دوران کہانی نے موڑ لیا نوجوان ترک ماں میڈیا اور سوشل میڈیا کا چرچا بن گئی، کچھ نے مذمت کی، کچھ نے اسے غیر ازدواجی تعلقات رکھنے پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا، رپورٹ کے مطابق بچے کی ماں ایک بیس سالہ لڑکی ہے جو اسی عمارت کی پہلی منزل پر رہتی ہیں ولد کا متعلق کہ وہ بائیس سالہ نوجوان ہے۔ پولیس کے مطابق مکمل حالات سے پردہ اٹھانے کے لیے تفتیش جاری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں