-,-سوئٹزرلینڈ کے شہر باصل میں جلسۂ عید میلاد النبی ﷺ کا انعقاد- نذر حسین-,- 0

-,-سوئٹزرلینڈ کے شہر باصل میں جلسۂ عید میلاد النبی ﷺ کا انعقاد- نذر حسین-,-

0Shares

-,-سوئٹزرلینڈ کے شہر باصل میں جلسۂ عید میلاد النبی ﷺ کا انعقاد- نذر حسین-,-

*ماہِ ربیع الاول، جو مسلمانوں کے لیے محبت، عقیدت اور سعادتوں سے بھرپور مہینہ ہے، کی آمد کے ساتھ ہی عاشقانِ رسول ﷺ اپنے نبی آخرالزماں حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ سے محبت و عقیدت کے اظہار کے لیے محافلِ میلاد کا اہتمام کرتے ہیں۔ اسی سلسلے میں سوئٹزرلینڈ کے شہر بازل میں صاحبزادہ سید علی الاشرفی الجیلانی کی زیرِ سرپرستی ایک روحانی، بابرکت اور نورانی محفلِ میلادِ مصطفیٰ ﷺ کا انعقاد کیا گیا۔*

شانِ پاکستان جرمنی، فرینکفرٹ/سوئٹزرلینڈ/بازل محفلِ میلاد النبی ﷺ کے مہمانِ خصوصی پیر سید جعفر علی شاہ سواتی تھے، جبکہ نظامت کے فرائض صاحبزادہ سید زین الاشرفی الجیلانی نے انجام دیے۔ محفل کا آغاز تلاوتِ قرآنِ پاک سے ہوا۔ماہِ ربیع الاول، جو مسلمانوں کے لیے محبت، عقیدت اور سعادتوں سے بھرپور مہینہ ہے، کی آمد کے ساتھ ہی عاشقانِ رسول ﷺ اپنے نبی آخرالزماں حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ سے محبت و عقیدت کے اظہار کے لیے محافلِ میلاد کا اہتمام کرتے ہیں۔ اسی سلسلے میں سوئٹزرلینڈ کے شہر بازل میں صاحبزادہ سید علی الاشرفی الجیلانی کی زیرِ سرپرستی ایک روحانی، بابرکت اور نورانی محفلِ میلادِ مصطفیٰ ﷺ کا انعقاد کیا گیا,یورپ بھر سے تشریف لانے والے معروف ثنا خوانوں، جن میں ریاض الدین، محمد احمد، خالد پنی اور عبداللہ آیت شامل تھے، نے اپنے مخصوص انداز میں بارگاہِ رسالت مآب ﷺ میں گلہائے عقیدت پیش کیے۔ مہمانِ خصوصی پیر سید جعفر شاہ سواتی نے اپنی خوبصورت آواز میں نعتِ رسولِ مقبول ﷺ پیش کی تو محفل میں ایک روحانی کیفیت طاری ہوگئی اور کئی حاضرین کی آنکھیں اشکبار ہو گئیں۔سیرتِ مصطفیٰ ﷺ پر عمل ہی کامیابی کا راستہ ہے,صاحبزادہ سید علی الاشرفی الجیلانی نے اپنے خطاب میں میلادِ مصطفیٰ ﷺ کے مفہوم اور اس کی برکات پر تفصیل سے روشنی ڈالی۔ انہوں نے سیرتِ طیبہ بیان کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے اپنے حبیبِ مکرم ﷺ کا ذکر بلند فرمایا اور آج دیارِ غیر میں رہتے ہوئے بھی مسلمانوں کا اپنے نبی کریم ﷺ کا ذکرِ خیر کرنا ان کے لیے بڑی سعادت ہے۔صاحبزادہ سید زین الاشرفی الجیلانی نے بھی خطاب کرتے ہوئے حضور اکرم ﷺ کی سیرتِ طیبہ کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے محفل کے انعقاد میں تعاون کرنے والی پوری ٹیم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ حضور اکرم ﷺ نے انسانیت کو زندگی گزارنے کا بہترین سلیقہ عطا فرمایا۔انہوں نے کہا کہ ہماری تمام پریشانیوں کا حل سیرتِ رسول ﷺ میں موجود ہے۔ ہمیں عہد کرنا چاہیے کہ ہم اپنی زندگیوں کو حضور اکرم ﷺ کی تعلیمات اور اسوۂ حسنہ کے مطابق ڈھالنے کی کوشش کریں گے۔مقررین نے اپنے خطابات میں اس بات پر زور دیا کہ موجودہ دور کے فتنوں، بے چینی اور نفسا نفسی کے ماحول میں مسلمانوں کی کامیابی اور بقا حضور اکرم ﷺ کے اسوۂ حسنہ اور سیرتِ طیبہ پر عمل پیرا ہونے میں ہے۔ ہمیں حضور اکرم ﷺ کی تعلیمات کو مضبوطی سے تھامتے ہوئے اپنی زندگیوں میں محبت، اخوت، برداشت اور انسانیت کو فروغ دینا چاہیے۔درود و سلام اور دعا,محفل کے اختتام پر اجتماعی طور پر درود و سلام پیش کیا گیا، جبکہ صاحبزادہ سید علی الاشرفی الجیلانی نے خصوصی دعا کرائی۔اس موقع پر محمد خان، ذوالفقار احمد خان، سجاد راجہ، فیاض، خالد گوجر اور مستنصر باللہ نے تمام مہمانوں اور شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔آخر میں حاضرین کی لنگرِ محمدی ﷺ سے تواضع کی گئی۔ محفل میں شریک عاشقانِ رسول ﷺ نے انتہائی عقیدت و محبت کے ساتھ شرکت کی اور اس روحانی اجتماع کو اپنے لیے باعثِ سعادت قرار دیا۔

 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں