
۔،۔ نارڈک ممالک میں طوبانی برف باری نے تباہی مچا دی جبکہ بیس 20 کی ہلاکت کی اطلاع۔ نذر حسین۔،۔
٭سویڈن میں ایک طاقتور موسم سرما کے طوفان نے نارڈک ممالک کو اپنی لپیٹ میں لے لیا،جس سے سفری خلل اور بجلی کی بندش کے باعث بیس 20 افراد ہلاک ہو گئے٭
شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/سویڈن۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سویڈش میٹرولوجیکل اینڈ ہائیڈرولوجیکل انسٹی ٹیوٹ نے طوفان (جو ہانس) کے ٹکرانے کے بعد ملک کے شمالی نصف حصّے کے بڑے حصوں میں تیز طوفانی ہواوں کے لئے الرٹ جاری کیا، مقامی سویڈن کی میڈیا اور رپورٹس کے مطابق ملک کے جنوب مبں ؒؒیں کنگسبرگ گیٹ سکی ریزوروٹ میں ایک درخت سے ٹکرانے کے باعث پچاس سالہ شخص ہلاک ہو گیا، جبکہ علاقائی یوٹیلٹی کمپنی ہیماب نے کہا کہ اس کا ایک ملازم کھیت میں ایک حادثہ میں ہلاک ہوا ہے۔ ٭سویڈن٭ناروے اور فن لینڈ میں دسیوں ہزار گھر بجلی سے محروم ہو گئے ہیں، سویڈن میں (چالیس ہزار )سے زیادہ گھر بجلی کی بندش سے متاثر ہوئے اور متعدد ریل گاڑیاں کو منسوخ کر دیا گیا ہے۔یعنی نورڈک ممالک کے مختلف حصّوں میں کئی پروازیں، ریل اور فیری سروسز کو بھی فوری پر منسوخ کر دیا گیا ہے۔ نورڈ لینڈ میں تقریباََ تئیس ہزار گھروں کی بجلی منقطع کر دی گئی جبکہ اندرون ملک علاقوں میں (نُو ہزار) گھروں میں بجلی نہیں ہے۔ عوامی نشریاتی ادارے وائی ایل ای کے مطابق فن لینڈ میں طوفان جسے(جو ہانس) نام دیا گیا اتوار کی صبح کو تھم گیا تھا اس کے باوجود تینتیس ہزار گھر بجلی سے ابھی تک محروم ہیں۔و سوئس ایئر جیٹ جس میں تقریباََ ڈیڑھ سو مسافر سوار تھے وہ الٹ گیا رپورٹ کے مطابق کسی کی زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ملی۔




