۔،۔بین الاقوامی مرکز فرینکفرٹ اور میونخ سمیت دیگر 10 جرمن ہوائی اڈوں کے کارکن پیر کو ہڑتال پر جا رہے ہیں۔ نذر حسین۔،۔ 0

۔،۔بین الاقوامی مرکز فرینکفرٹ اور میونخ سمیت دیگر 10 جرمن ہوائی اڈوں کے کارکن پیر کو ہڑتال پر جا رہے ہیں۔ نذر حسین۔،۔

0Shares

۔،۔بین الاقوامی مرکز فرینکفرٹ اور میونخ سمیت دیگر 10 جرمن ہوائی اڈوں کے کارکن پیر کو ہڑتال پر جا رہے ہیں۔ نذر حسین۔،۔

٭فرینکفرٹ٭میونخ٭برلن٭کولون۔بون۔ڈوسلفڈورف٭ڈورٹمنڈ٭ہناور ٭بریمن٭ہیمبرگ٭لائپزگ ہالے دوسرے مصروف ترین ہوائی اڈوں پر کام کرنے والے کارکن ہڑتال پر جا رہے ہیں کب سے (پیر مورخہ 10 اپریل کی صبح) سے٭

شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/میونخ/برلن۔ ٹریڈ یونین ورڈی کے اعلان کے مطابق اتوار ری رات گیارہ بجے سے ٭فرینکفرٹ٭میونخ٭برلن٭کولون۔بون۔ڈوسلفڈورف٭ڈورٹمنڈ٭ہناور ٭بریمن٭ہیمبرگ٭لائپزگ ہالے دوسرے مصروف ترین ہوائی اڈوں پر کام کرنے والے کارکن ہڑتال پر جا رہے، اعلان کے مطابق تمام جرمن ہوائی اڈوں پر ٭گراونڈ ہینڈلنگ سروس پرووائیڈرز کے تقریباََ (تئیس ہزار 23,000) ملازمین جو چیک ان اور سامان ہینڈلنگ کے ذمہ دار ہیں دیگر کے علاوہ پیر کی ہڑتال میں شامل ہیں۔ (اے۔ڈی۔ واوُ) ہوائی اڈے کی ایسوسی ایشن کے ترجمان کے مطابق فرینکفرٹ اور میونخ کے ہوائی اڈوں پر پیر کو دو ہزار پروازیں متاثر ہوں گیں۔ فرینکفرٹ ہوائی اڈے کے مطابق ممکنہ طور پر پیر کو کوئی روانگی نہیں ہو گی جس وجہ سے مسافروں کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ ہوائی اڈے پر آنے سے گریز کریں، رپورٹ کے مطابق تقریباََ (ایک لاکھ پچاس ہزار 150,000) سے زائد مسافروں کے متاثر ہونے کے توقع ہے۔ نام نہاد ٭انتباہی ہڑتال٭پبلک سیکٹر کے ملازمین کے لئے اجرت کے مذاکرات کا دوسرا دور ختم ہونے کے بعد سامنے آیا ہے۔ واضح رہے گذشتہ ہفتے کئی جرمن ہوائی اڈوں پر جاری اجرتوں کے تنازعہ کے درمیان ہڑتالوں نے مسافروں کے سفر میں بہت زیادہ خلل ڈالا ہے۔ وردی ایسوسی ایشن تقریباََ (ڈھائی ملین) پبلک سیکٹر ورکرز کے لئے اجتماعی اجرت کے معاہدے کی تلاش میں ہے۔ دیگر شعبوں میں صحت کی دیکھ بھال کرنے والے کارکنان، کنڈر گارڈن کے کارکنان نے گذشتہ ہفتے ہڑتال کی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں