
۔،۔ سعودی عرب نے ایک سال میں سب سے زیادہ سزائے موت دے کر اپنا ریکارڈ توڑ دیا۔ نذر حسین۔،۔
٭رواں سال میں اب تک سعودی عرب میں مجموعی طور پر 340 افراد کو سزائے موت دی جا چکی ہے٭
شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/سعودی عرب/ریاض۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے (اے ایف پی) کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب نے امسال سب سے زیادہ سزائے موت دینے کا اپنا ہی ریکارڈ توڑ دیا ہے، خبر رساں ادارے کے مطابق پیر کے روز مزید تین افراد کو پھانسی دی گئی تھی جس کے بعد رواں سال اب تک مجموعی طور پر 340 افراد کو سزائے موت دی جا چکی ہے، اعداد و شمار کے مطابق حالیہ برسوں میں سعودی عرب سزائے موت دینے والے ممالک میں چین اور ایران کے بعد تیسرے نمبر پر ہے اس سے قبل گذشتہ سال 338 افراد کو سزائے موت دی گئی تھی۔


