
۔،۔ پراون ہائیم اور روڈرباخ میں تین نوجوان بچیوں کو چوری کے الزام میں گرفتار کر لیا۔ نذر حسین۔،۔
سادہ لباس میں پولیس اہلکاروں نے تین چوروں کو گرفتار کر لیا جن کی عمریں بارہ 12 سے سولہ 16 سال تھیں، تلاشی کے دوران گذشتہ چوری کے زیورات بھی برآمد٭
شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/پراون ہائیم۔ مقامی پولیس اہلکاروں کے مطابق سادہ لباس میں افسران فرینکفرٹ پراون ہائیم کے علاقہ میں چوروں کے تین رکنی گروہ کے پیچھے تھی، بالآخر ٹھکانہ ملنے پر ان کے گھر کے ارد گرد پوزیشن لی کہ کبھی نہ کبھی کہیں نہ کہیں تو آئے گا، جیسے ہی تینوں چورنیاں اپنے مشن کے لئے نکلیں، افسران نے تینوں کا پیچھا کیا، کچھ ہی دیر بعد پراون ہائیم کے علاقہ ہی میں تینوں دوسوں نے چوری کی کوشش کی ہی تھی کہ ہتھکڑیاں لگنے کی آواز گونجی اور تینوں لڑکیاں جن کی عمریں بارہ سے سولہ سال کے درمیان تھی گرفتار کر لی گئیں، گرفتاری کے وقت زیر حراست لڑکیوں میں سے ایک کے پاس گذشتہ چوری کے زیورات بھی برآمد ہو گئے۔تلاشی کے دوران ان کے ٹھکانے سیواضح طور پر مسروقہ سامان برآمد کیا گیا جسے فی الحال ضبط کر لیا گیا ہے۔


