۔،۔ فرینکفرٹ سیک باخ میں ایک مہلک کار حادثہ میں ایک بتیس سالہ شخص موقع پر ہلاک۔ نذر حسین۔،۔ 0

۔،۔ فرینکفرٹ سیک باخ میں ایک مہلک کار حادثہ میں ایک بتیس سالہ شخص موقع پر ہلاک۔ نذر حسین۔،۔

0Shares

۔،۔ فرینکفرٹ سیک باخ میں ایک مہلک کار حادثہ میں ایک بتیس سالہ شخص موقع پر ہلاک۔ نذر حسین۔،۔

٭ٹریفک لائٹ چوراہے پر۔فرید برگر لینڈ سٹراسے کو کراس کرتے ہوئے ایک پیدل چلنے والے بتیس سالہ شخص کو کار نے ٹکر مار کر شدید زخمی کر دیا،جبکہ شدید زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے راہگیر موقع پر ہلاک٭

شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ۔ مقامی پولیس رپورٹ کے مطابق یہ حادثہ (سیک باخ) میں ٹریفک لائٹ چوراہے پراس وقت پیش آیا جب کار ڈرائیور نے فرید برگر لینڈ سٹراسے کو کراس کرتے ہوئے ایک پیدل چلنے والے بتیس سالہ شخص کو ٹکر مار کر شدید زخمی کر دیا،جبکہ شدید زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے راہگیر موقع پر ہی دم توڑ گیا، پولیس کی پبلک سے بنتی ہے کہ اگر کسی نے موقع پر حادثہ دیکھا ہو تو کسی بھی پولیس اسٹیشن سے رابطہ کر کے گواہی دے سکتے ہیں۔ کار ڈرائیور کو معمولی چوٹیں آئی ہیں، حادثہ کی وجہ فیلوقت واضح نہیں ہے، پولیس کی تفتیش خاص طور پر اس بات پر توجہ مرکوز کر رہی ہے کہ حادثہ کے وقت ٹریفک سگنل پیدل چلنے والوں کے لئے سرخ تھا یا سبز جس کی جانچ پڑتال کے لئے ایک ماہر شخص کو بھی بلایا گیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ اس المناک واقع کو حل کرنے میں مدد گواہوں کی ہو سکتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں