۔،۔ جرمنی کے دارالخلافہ برلن میں غیر قانونی جوئے خانوں پر چھاپہ،اسی مقامات کی تلاشی لی گئی۔ نذر حسین۔،۔
٭غیر قانونی جوئے کے اڈوں پر چار سو سے زیادہ پولیس افسران نے منظم طریقہ سے چھاپے مارے، افسران نے تقریباََ اسی مقامات کی تلاشی لی،بے شمار سلاٹ مشینیں ضبط کر لی گئیں ٭
شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/برلن۔ مقامی پولیس رپورٹ کے مطابق۔ عدلیہ، پولیس اور ضلعی حکام کی جانب سے بڑے پیمانے پر آپریشن کا مرکز ٭شیشہ بارز ٭رات گئے تک کھلی بارز٭اسنیک بارز۔یا کیفے جیسی دکانوں پر چھاپے مارے گئے جہاں غیر قانونی طور پر مشکوک آلات نصب تھے، حکام کے مطابق ان یں سے (ایک سو ساٹھ) ایسے ہیں جن کے متعلق کہا جاتا ہے کہ (پانچ ملین) یورو تک غیر قانونی سے کمائے جاتے ہیں۔ بولن منظم جرائم کی سرگرمیوں کے خلاف اپنا دفاع کر رہا ہے، ریاست کا کہنا ہے کہ اپنی صلاحیت اور طاقت کا مظاہرہ کرتے ہوئے مجرمانہ اثاثوں کو ضبط کیا جائے گا۔ جسٹس سینیٹر فیلر بیڈنبرگ کا کہنا ہے کہ مشترکہ آپریشن غیر قانونی ذرائع آمدن کے خلاف کامیاب آپریشن کے درمیان سلاٹ مشینیں بھی برآمد کی گئی ہیں، منظم جرائم صرف منشیات اور اسلحہ کی اسمگلنگ ہی نہیں بلکہ ہر طریقہ سے غیر قانونی پیسے کمائے جا رہے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق برلن میں گذشتہ دو سالوں کے درمیان تقریباََ (ستاون ملین یورو) غیر قانونی طریقہ سے کمیا گیا ہے۔ 2023 میں مجرمانہ اثاثوں کی ضبطی سے حاصل ہونے والی آمدنی 4.9 ملین یورو سے زیادہ تھی جبکہ گذشتہ سال تقریباََ 8.8 ملین یورو حاصل کئے گئے تھے۔