۔،۔ اتوار کی رات فرینکفرٹ ہوسٹ کے علاقہ میں چوالیس سالہ شخص نے پچپن سالہ  شخص کو لوٹ لیا۔ نذر حسین۔،۔ 0

۔،۔ اتوار کی رات فرینکفرٹ ہوسٹ کے علاقہ میں چوالیس سالہ شخص نے پچپن سالہ شخص کو لوٹ لیا۔ نذر حسین۔،۔

0Shares

۔،۔ اتوار کی رات فرینکفرٹ ہوسٹ کے علاقہ میں چوالیس سالہ شخص نے پچپن سالہ شخص کو لوٹ لیا۔ نذر حسین۔،۔

٭اتوار کی رات ڈیڑھ بجے فرینکفرٹ ہوسٹ میں چوالیس سالہ شخص نے کالی مرچی کی اسپرے استعمال کرتے ہوئے پچپن سالہ شخص کا بٹوہ چرا کر بھاگ گیا، جس کے نتیجہ میں مجرم پولیس کی گاڑی سے ٹکرا گیا جسے حراست میں لے لیا گیا٭

شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ۔ پولیس رپورٹ کے مطابق اتوار کی رات ڈیڑھ بجے ایک گواہ نے پولیس کو ٹیلی فون کے ذریعہ کالی مرچ کے استعمال اور ڈکیتی کی اطلاع دی، مجرم نے ڈکیتی کے بعد سائیکل پر فرار ہونے کی کوشش کی، پولیس افسران نے کچھ ہی دیر بعد ایک سائیکا سوار کو ٹرین اسٹیشن کے نزدیک چیک کرنے کی کوشش کی جس پر مجرم نے سائیکل دوڑانے اور فرار ہونے کی کوشش کی جبکہ گشتی پولیس کی دوسری گاڑی نے اس کا راستے روکنے کی کوشش کی فرار ہونے کی کوشش میں مجرم کی سائیکل گشتی پولیس سے ٹکرا گئی، مجرم کو پولیس نے فوراََ گرفتار کر لیا، پولیس نے چوالیس سالہ شخص کے خلاف فوجداری کاروائی شروع کر دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں