۔،۔مسجد المدینہ سٹٹگارٹ میں روحانی اجتماع، معروف ثنا خوانوں کی شرکت، پاکستانی کمیونٹی کی بڑی تعداد میں شرکت۔،۔ 0

۔،۔مسجد المدینہ سٹٹگارٹ میں روحانی اجتماع، معروف ثنا خوانوں کی شرکت، پاکستانی کمیونٹی کی بڑی تعداد میں شرکت۔،۔

0Shares

۔،۔مسجد المدینہ سٹٹگارٹ میں روحانی اجتماع، معروف ثنا خوانوں کی شرکت، پاکستانی کمیونٹی کی بڑی تعداد میں شرکت۔،۔

٭جشن میلاد النبیﷺ کے سلسلے میں سٹٹگارٹ کے علاقے واقع جامع مسجد المدینہ میں ایک پروقار اور روحانی محفل کا انعقاد کیا گیا، محفل کا اہتمام جناب چوہدرب محمد نواز نے کیا، جس میں جرمنی کے مختلف شہروں سے پاکستانی کمیونٹی کی بڑی تعداد نے شرکت کی٭

شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/سٹٹگارٹ۔ محفل کا آغاز جامع مسجد المدینہ کے خطیب علامہ حافظ شوکت مدنی کی نقابت اور تلاوتِ قرآنِ پاک سے ہوا۔ اس روحانی اجتماع میں خصوصی مہمانِ مقرر علامہ سکالر حافظ ڈاکٹر طاہرالمصطفیٰ کوبلنز سے تشریف لائے، جبکہ معروف ثناء خوانِ رسول ﷺ صاحبزادہ پیر سید جعفر علی شاہ سواتی فرینکفرٹ سے خصوصی طور پر شریک ہوئے۔یورپی ایوارڈ یافتہ نوجوان ثناء خوانِ رسول ﷺ بلال مرزا نے بھی اپنے خوبصورت اندازِ ثناء خوانی سے محفل کو چار چاند لگا دیے۔ اس کے علاوہ مقامی ثناء خوانوں، جن میں علامہ حافظ شوکت مدنی، یاسر مرزا اور عبداللہ نواز شامل تھے، نے بھی بارگاہِ رسالت ﷺ میں نذرانۂ عقیدت پیش کیا۔میلادِ مصطفیٰ ﷺ شریعت کے مطابق منانے کا پیغام-خصوصی خطاب کرتے ہوئے علامہ حافظ ڈاکٹر طاہرالمصطفیٰ نے میلاد النبی ﷺ کے مفہوم اور اس کے انعقاد کے طریقہ کار پر تفصیلی گفتگو کی۔ انہوں نے کہا کہ شریعتِ اسلامیہ کی حدود کی پابندی کرتے ہوئے میلاد النبی ﷺ کی محافل منعقد کرنا جائز اور باعثِ برکت ہے۔انہوں نے سیرتِ طیبہ اور تعلیماتِ رسول ﷺ پر عمل کو مسلمانوں کے لیے حقیقی کامیابی کا ذریعہ قرار دیتے ہوئے محبتِ رسول ﷺ کے ساتھ عملی زندگی میں دینی تعلیمات اپنانے پر زور دیا۔پاکستانی کمیونٹی کی بھرپور شرکت-محفل کے انعقاد کا دن معمول کا ورک ڈے ہونے کے باوجود سٹٹگارت اور گردونواح سمیت جرمنی کے مختلف علاقوں سے پاکستانی برادری کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔ شرکاء کی کثرت کے باعث جامع مسجد المدینہ میں تل دھرنے کی جگہ باقی نہ رہی۔تقریب میں سٹٹگارت اور گردونواح کی متعدد معروف سماجی شخصیات نے بھی شرکت کی۔ ان میں پاکستان ویلفیئر سوسائٹی سٹٹگارت کے سابق صدر شیخ منیر، تنظیم کے بانی رکن پرویز اقبال جعفری، نائب صدر ذوالقرنین حیدر، لالہ محمد طفیل، چوہدری آصف، ملک راسب، شفقت گجر، حاجی مہر محمد افضل، محمد سلیم، رانا سجاد، سمر اقبال، عدنان بابر، بلال چیمہ، عامر سدھرا، نوریز علی بسرا اور سہیل علی بسرا سمیت دیگر شخصیات شامل تھیں۔محفل کے دوران نعت، درود و سلام اور ذکرِ رسول ﷺ سے مسجد کی فضا روحانی کیفیت سے معمور رہی۔ شرکاء نے بارگاہِ رسالت ﷺ میں اپنی عقیدت و محبت کا اظہار کیا۔اختتام پر منتظمین کی جانب سے شرکاءِ محفل کے لیے پرتکلف ضیافت کا اہتمام کیا گیا، جس کے ساتھ ہی جشنِ میلاد النبی ﷺ کی یہ پروقار اور روحانی محفل اختتام پذیر ہوئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں