۔،۔جرمنی میں اعداد و شمار کے مطابق2024 میں تقریباََ 12.000 افراد ٭ای سکو٭ٹر حادثات کے شکار ہوئے ہیں۔ نذر حسین۔،۔
٭گذشتہ سال بڑے شہروں میں (ای اسکوٹر۔الیکٹرک سکوٹر)حادثات کی تعداد میں تمایاں اضافہ ہوا ہے۔وفاقی شماریاتی دفتر کے مطابق (صڈصظ میں تقریباََ 9,400 جبکہ 2024 میں 11,944) حادثات رجسٹرڈ کئے گئے ہیں ٭
شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ۔ وفاقی شماریات کے دفتر کے مطابق (ای اسکوٹر۔الیکٹرک سکوٹر) کے حاثات میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے رپورٹ کے مطابق گذشتہ سال بڑے شہروں میں (ای اسکوٹر۔الیکٹرک سکوٹر)حادثات کی تعداد میں تمایاں اضافہ ہوا ہے۔وفاقی شماریاتی دفتر کے مطابق (صڈصظ میں تقریباََ 9,400 جبکہ 2024 میں 11,944) حادثات رجسٹرڈ کئے گئے ہیں۔ گذشتہ سال (ای اسکوٹر۔الیکٹرک سکوٹر)حادثات میں (ستائیس افراد) ہلاک ہوئے جبکہ دو سال پہلے مرنے والوں کی تعداد (بائیس ریکارڈ) کی گئی تھی۔ اعداد و شمار کے مطابق حادثات میں زخمی ہونے والے اور ہلاک ہونے والے تمام افراد (ای اسکوٹر۔الیکٹرک سکوٹر)پر سوار تھے واضح رہے غلط استعمال اکثر حادثات کا سبب بنتا ہے جبکہ اکثر اوقات الکحل بھی حادثات کی وجوعات بنتی ہے۔ پولیس کے مطابق شراب کے زیر اثر اسکوٹر سواروں کی تعداد تقریباََ (تیرہ فیصد) کے لگ بھگ ہے۔ فیڈرل آفس کے مطابق (ای اسکوٹر۔الیکٹرک سکوٹر)حادثات میں خاص طور پر نوجوانوں کا طبقہ سر فہرست ہے۔ جرمن ایسوسی ایشن آف انشورنس اور پولیس رپورٹ کے مطابق ٹوٹل ٹریفک حادثات کی تعداد (دو لاکھ نوے ہزار سات سو ایک 290,701) بتائی جاتی ہے۔ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ جن لوگوں کے پاس اپنے پرائیویٹ ای اسکوٹر ہیں ان کے حادثات نمایاں طور پر بہت کم ہیں۔