0

۔،۔ لیبیا سے اٹلی جانے والی کشتی کو یونان میں خطرناک حادثہ 298 پاکستانی جاں بحق۔ نذر حسین۔،۔

0Shares

۔،۔ لیبیا سے اٹلی جانے والی کشتی کو یونان میں خطرناک حادثہ 298 پاکستانی جاں بحق۔ نذر حسین۔،۔

٭لیبیا سے اٹلی کے لئے روانہ ہونے والی کشتی میں تقریباََ 310 پاکستانی سوار تھے جن میں سے صرف 12 پاکستانی بچ سکے ہیں جبکہ 79 افراد کی لاشیں مل گئی ہیں جن کی ابھی تک شناخت نہیں ہو سکی۔یونانی حکومت نے ریسیکیو آپریشن بند کر کے تمام لاپتہ افراد کو مردہ قرار دے دیا ہے٭

شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/لیبیا/یونان/ایتھنز۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق چار روز پہلے لیبیا سے اٹلی کے لئے روانہ ہونے والی کشتی میں تقریباََ 310 پاکستانی سوار تھے جن میں سے صرف 12 پاکسنی بچ سکے ہیں جبکہ 79 افراد کی لاشیں مل گئی ہیں جن کی ابھی تک شناخت نہیں ہو سکی۔یونانی حکومت نے ریسیکیو آپریشن بند کر کے تمام لاپتہ افراد کو مردہ قرار دے دیا ہے، نئی اور بہتر زندگی کے خواب لے کر یورپ جانے کے خواہشمند افراد اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے، رپورٹ کے مطابق حادثہ کے شکار ہونے والے پاکستانیوں میں 135 کا تعلق آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں سے تھا، یونانی حکومت کی طرف سے ریسیکیو آپریشن جاری روز تک جاری رکھا یا جس میں کسی بھی تارکین وطن کو آخری دو دنوں میں ریسیکیو نہیں کیا جا سکا، یونانی پولیس رپورٹ کے مطابق جہاز پچھلے کئی دنوں سے سمندر میں خرابی کی وجہ سے کھڑا تھا، جہاز کو ٹیک کرنے کی بجائے چھوٹی کشتی سے کھینچنے کی کوشش کی گئی تھی نامعلوم وجوعات کی بنا پر وہ الٹ گیا ترجمن کے مطابق جہاز میں سوار صرف 12 افراد کو زندہ بچایا جا سکا۔ جبکہ 79 افراد کی لاشیں مل گئی ہیں جن کی ابھی تک شناخت نہیں ہو سکی۔یونانی حکومت نے ریسیکیو آپریشن بند کر کے تمام لاپتہ افراد کو مردہ قرار دے دیا ہے۔ مجموعی طور پر 104 افراد کو ریسیکیو کیا گیا تھا۔ دوسری طرف 12 پاکستانی شہریوں نے ایف آئی اے کو اپنے ایجنٹوں کے نام بجھوا دیئے ہیں جس پر ایف آئی اے نے ایجنٹوں کی گرفتاری شروع کر دی ہے جبکہ ایک ایجنٹ نے ملک سے بھاگنے کی کوشش بھی کی لیکن پکڑا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں