0

۔،۔ گذشتہ اتوار کی سہ پہر کو پناہ گزینوں کی رہائش گاہ میں چاقو سے حملہ۔ نذر حسین۔،۔

0Shares

۔،۔ گذشتہ اتوار کی سہ پہر کو پناہ گزینوں کی رہائش گاہ میں چاقو سے حملہ۔ نذر حسین۔،۔

٭جرمنی کے شہر ہیربولز ہائیم(Herbolzheim) کی سٹوک فیلڈر اسٹریٹ پر پناہ گزینوں کی رہائش گاہ میں چاقو سے حملہ میں اکتیس سالہ رہائشی زخمی، امدادی کارکنوں نے طبی امداد کے بعد کلینک بجھوا دیا٭

شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/ہیربولز ہائیم۔ مقامی پولیس رپورٹ کے مطابق گذشتہ اتوار جرمنی کے شہر ہیربولز ہائیم(Herbolzheim) کی سٹوک فیلڈر اسٹریٹ پر پناہ گزینوں کی رہائش گاہ میں چاقو سے حملہ میں اکتیس سالہ رہائشی زخمی، امدادی کارکنوں نے طبی امداد کے بعد کلینک بجھوا دیا، رپورٹ کے مطابق پچیس سالہ شخص نے اچانک ایک رہائشی پر چاقو سے حملہ کیا، اکتیس سالہ رہائشی مزاحمت کی وجہ سے معمولی زخمی ہوا جبکہ چاقو کے کئی وار کئے گئے تھے، پولیس کے پہنچنے سے پہلے حملہ کے بعد مشتبہ پچیس سالہ شخص جائے وقوعہ سے فرار ہو گیا، رپورٹ کے مطابق جب حقائق ریکارڈ کئے جا رہے تھے اور تفتیش جاری تھی کہ اچانک مشتبہ شخص جائے وقوعہ پر واپس آیا اور پیچھے سے ایک پولیس افسر پر لکڑی کے ڈنڈے سے حملہ کر کے اس پر وار کئے، جب پولیس افسران نے حملہ آور کے خلاف اپنا دفاع کرنے اور اسے گرفتار کرنے کی کوشش کی تو ملزم نے پولیس آفیسر کا سروس ہتھیار(پستول) چھین لیا اور پستول سے ایمرجنسی سروسز کو دھمکی دینے کے لئے استعمال کیا۔ بالآخر کچھ دیر بعد مشتبہ شخص نے خود ہی قستول کو زمین پر رکھ دیا اور بغیر کسی مزاحمت کے گرفتاری دے دی، کوئی گولی نہیں چلی، ہاتھا پائی کے درمیان پولیس آفیسر کو معمولی چوٹیں آئیں۔ رپورٹ کے مطابق فرائی برگ پبلک پراسیکیوٹر کے دفتر کی طرف سے وارنٹ گرفتاری کی درخواست کے مطابق عمل درآمد کیا گیا، مشتبہ شخص الجزائری شہری ہے جو کے ابھی حراست میں ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں