۔،۔ برطانیہ کا سب سے بڑا منشیات ا سمگل کرنے والا گروہ سلاخوں کے پیچھے۔ نذر حسین۔،۔
٭ڈھائی سال کے دوران براعظم سے (سات 7 بلین) پاونڈ تک کی منشیات اسمگل کرنے والے گروہ کو جیل بھیج دیا گیا ہے٭
شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/برطانیہ/مانچسٹر۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ڈھائی سال کے دوران براعظم سے (سات 7 بلین) پاونڈ تک کی منشیات اسمگل کرنے والے گروہ کو جیل بھیج دیا گیا ہے، سرغنہ انسٹھ سالہ (پال گرین) جسے (دی بِگ فیلا) کے نام سے جانا جاتا ہے، متعدد منظم جرائم پیشہ گروہوں (او سی جیس) کے لئے رابطہ کا مقام تھا جنہوں نے۔ ہیروئین، کوکین، ایمپیٹا مائنز اور بھنگ برطانیہ میں بھیجنے کے لئے رقم ادا کی، گرین اور اس کے سازشی ساتھی اپنی شمولیت کو چھپانے کے لئے غیر معمولی حد تک گئے کیونکہ انہوں نے جھوٹی اور چوری شدہ شناختوں کے استعمال سے نیدر لینڈ اور انگلینڈ کے شمال میں فرنٹ کمپنیوں اور گوداموں کا ایک سلسلہ قائم کیا ہوا تھا۔ منشیات کو انٹرپرائز کے (ڈچ) سرے پر تازہ پیداوار کے پیلیٹ کے اندر چھپا دیا جاتا تھا اور پھر بے قصور ہولیج فرموں کے ذریعہ برطانیہ بھیج دیا جاتا تھا اس سے پہلے کے مجرم (ٹرانسپورٹ سروس) کے حصہ کے طور پر فیس ادا کرنے والے صارفین کو تقسیم کرنے کے لئے منشیات کو ہٹا دیں، رپورٹ کے مطابق۔ پیاز، لہسن اور ادرک انتخاب کی پیداوار ہوتے سھے کیونکہ منشیات کی کسی بھی بُو کو چھپانے میں مدد کرتے تھے۔ صارفین میں تریپن سالہ جان کنسیلا بھی تھا جسے مئی میں ایک ہٹ مین نے گولی مار کر ہلاک کر دیا تھا وہ اپنی حاملہ ساھی کے ساتھ یہ کام کرتا تھا۔نیشنل کرائم ایجنسی کے تفتیش کار یہ ثابت کرنے میں کامیاب رہے کہ کم از کم (دو سو چالیس کنسائنمنٹ فی ہفتہ) چار کھیپوں میں ہوتی تھیں۔