0

۔،۔ کسٹم پولیس نے بڑی مقدار میں جعلی برانڈ سامان قبضے میں کر لیا۔ نذر حسین۔،۔

0Shares

۔،۔ کسٹم پولیس نے بڑی مقدار میں جعلی برانڈ سامان قبضے میں کر لیا۔ نذر حسین۔،۔

٭دیگر مقامات کے علاوہ ٭لانگن٭درائے آئیش٭ آشافن برگ سے تفتیش کاروں نے پانچ افراد کو گرفتار کیا ہے جو جعلی لگثرری برانڈ اشیاء کی فروخت کرتے تھے، ملنے والے تھیلے، جوتے اور کپڑوں کو لے جانے کے لئے تین ٹرکوں کی ضرورت پڑی تھی جبکہ کسٹم افسران نے نقد (تیس ہزار یورو) بھی ضبط کر لئے٭

شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/درائے آئیش/لانگن/آشافن برگ۔ کسٹم پولیس رپورٹ کے مطابق گذشتہ منگل کو کسٹم آفیسرز نے مقامی پولیس کے تعاون سے ٭لانگن٭درائے آئیش٭ آشافن برگ میں چھاپے مارے جس کے نتیجہ میں بڑی مقدار میں لگثرری برانڈ کے جعلی جوتے، عورتوں کے بیگ اور کپڑے ضبط کر لئے گئے، کاروائی میں پانچ مشتبہ افراد کو عارضی طور پر گرفتار کیا گیا جن میں (اکیس اور ستر سال کی دو خواتین، سترہ سے اکیاون سال) کے تین مرد شامل ہیں، ان کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ انہوں نے جعلی براڈ اشیاء ٭آن لائن اور اسٹورز میں فروخت کیں، پولیس رپورٹ کے مطابق وہ لاگر کے علاوہ آفن باخ میں دو دکانیں بھی چلاتے تھے۔ لانگن سے تعلق رکھنے والے (اکیاون سالہ) ملزم کے خلاف پہلے ہی سے گرفتاری وارنٹ موجود تھا، پولیس کے مطابق اسی دن کو ملزم کو تفتیشی جج کے سامنے پیش کیا گیا اب وہ حراست میں ہے، پولیس ترجمان کے مطابق باقی ملزمان کو چھوڑ دیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں