۔،۔ باپ نے شراب کے نشے اور بیوی سے جھگڑے کی بنا پر چھ ماہ کی بچی کو کھڑکی سے باہر پھینک دیا۔ نذر حسین۔،۔
٭شراب کا نشہ، میاں بیوی کی لڑائی کے دوران حادثاتی طور پر باپ نے چھ ماہ کی بچی کو عمارت کی چھٹی منزل سے نیچے پھینک دیا،بچی کی گرنے کی وجہ سے موقع پر موت واقع ہو گئی۔باپ کو چار سال کی قید٭
شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/چین/بیجنگ۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے ساوُتھ چائنا مارنگ پوسٹ کے مطابق چین میں ایک شخص کو چار سال قید کی سزا سنائی گئی ہے جب اس نے غلطی سے اپنی چھ ماہ کی بیٹی کو کھڑکی سے باہر پھینک دیا جس کے نتیجہ میں اس کی موت ہو گئی،ساوُتھ چائنا مارنگ پوسٹ کے مطابق والد جس کی شناخت کنیت ثاوُ سے ہوئی ہے۔شراب کے نشے میں دھت تھا جب اس نے حادثاتی طور پر اپنی چھ ماہ کی بچی کو چھٹی منزل کے فلیٹ کی کھڑکی سے باہر پھینک دیا تھا، لڑکی کو فوری طور پر اسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا، مغربی چین کے خود مختار علاقہ (سنکیانگ ایغور) کی عدالت نے بچی کے والد کو قتل کا مجرم قرار دیا۔ساوُتھ چائنا مارنگ پوسٹ کے مطابقثاوُ نے اپنی بیٹی اور بیوی کے ساتھ باہر کھانا کھانے کے دوران شراب پی تھی جب وہ گھر واپس آئے تو ثاوُ مکمل طور پر نشے کی حالت میں تھا، بیوی نے روتی بچی کو ثاوُ کے پاس چھوڑا اور گھر کے کسی کام میں الجھ گئی، باپ نے بچی کے رونے کو نظر انداز کیا جس پر بیوی نے باپ کی لاپرواہی پر مایوسی کا اظہار کیا، اسی بحث کے دوران ثاوُ بچی کو بانہوں میں پکڑے ہوئے کھڑکی کے قریب پہنچ گیا، اس دوران وہ بچی کو تسلی دینے کے لئے آگے پیچھے چپ کرانے کی کوشش کرنے لگا اسی دوران خود نشے میں ہونے اور جذباتی طور پر بچی کو کھڑکی سے باہر پھینک دیا یہ کہتے ہوئے کہ بچی اس کے ہاتھ سے پھسل گئی،اس کے بعد میاں بیوی جھگڑا بھول کر عمارت سے نیچے کی طرف بھاگے۔ثاوُ نے بچی کو اٹھایا اور اسپتال لے گئے جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔ اسپتال نے پولیس کو بلایا، عدالت میں بیوی نے گواہی دی کہ ثاوُ تقریباََ ہر روز شراب پیتا ہے لیکن وہ اپنی بیٹی کا خیال بھی رکھتا تھا۔