0

۔،۔ بارہ سالہ بچے کو گولی مارنے کے بعد نوجوان کے خلاف وارنٹ گرفتاری جاری۔ نذر حسین۔،۔

0Shares

۔،۔ بارہ سالہ بچے کو گولی مارنے کے بعد نوجوان کے خلاف وارنٹ گرفتاری جاری۔ نذر حسین۔،۔

٭بارہ سالہ بچے کو گولی مارنے کے الزام میں (چودہ سالہ) نوجوان کے وارنٹ گرفتاری جاری جبکہ بچہ کو شدید زخمی حالت میں اسپتال پہنچا دیا گیا٭

شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/ڈیٹنگ/ڈسٹرکٹ روٹ وائل/سٹٹگارٹ۔ مقامی پولیس رپورٹ کے مطابق نامعلوم وجوعات کی بنا پر ایک چودہ سالہ نوجوان نے بارہ سالہ لڑکے پر لوگی چلا دی، جس کی بنا پر نوجوان کے خلاف وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے گئے جبکہ اس کے والدین کے خلاف بھی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں، ان پر ہتھیاروں کے قانون کی خلاف ورزی اور لاپرواہی سے جسمانی نقصان کا الزام ہے۔ رپورٹ کے مطابق بارہ سالہ بچے کو اتوار کے روز گولی لگی تھی جس کے سعد سر پر شدید چوٹوں کے ساتھ سٹٹگارٹ کے ایک کلینک لے جایا گیا، جرمن پولیس ایجنسی کی معلو مات کے مطابق بچے کے چودہ سالہ دوست کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ اس نے گولی چلائی جس کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ پولیس اور سرکاری وکیل نہ تو اس کی تردید کرنا چاہتے ہیں اور نہ ہی تصدیق کرنا چاہتے ہیں، مزید کہنا ہے کہ قتل کی کوشش کے الزام کی وجہ سے اس کے خلاف سخت شکوک و شبہات ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں