0

۔،۔ سوڈان میں قحط پھیل رہا ہے،قحط بھوک کے بحران کی بدترین اور نایاب شکل ہے۔ نذر حسین۔،۔

0Shares

۔،۔ سوڈان میں قحط پھیل رہا ہے،قحط بھوک کے بحران کی بدترین اور نایاب شکل ہے۔ نذر حسین۔،۔

٭خانہ جنگی کے شکار ملک سوڈان میں قحط پھیلتا جا رہا ہے۔ڈبلیو ایف پی اور یونیسف کے مطابق ملک کے کم از کم پانچ علاقوں میں قحط کے پھیل رہا ہے۔شمالی دارفر کے تین کیمپوں میں (چھ لاکھ) سے زیادہ لوگ تباہ کن بھوک کا شکار ہیں ٭

شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/سوڈان/سامسام/شمالی دارفر/الفشر۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سوڈان میں بھوک سے مرنے والے بہت سے لوگ تیزی سے کمزور اور مر رہے ہیں،سوڈان میں قحط پھیل رہا ہے،قحط بھوک کے بحران کی بدترین اور نایاب شکل ہے،خانہ جنگی کے شکار ملک سوڈان میں قحط پھیلتا جا رہا ہے، جیسا کہ ورلڈ فوڈ پروگرام (ڈبلیو ایف پی اور اقوام متحدہ کے بچوں کے فنڈ۔یونیسیف) نے اعلان کیا ہے)آزاد ماہرین کے مطابق پانچ علاقوں میں قحط پھیل چکا ہے۔سامسام پناہ گزین کیمپ کے علاوہ، جہاں پہلی بار اگست میں قحط کی اطلاع ملی تھی، شمالی دارفر کے تین دیگر کیمپ متاثر ہیں وہاں ایک اندازہ کے مطابق (چھ لاکھ) سے زیادہ لوگ تباہ کن بھوک کا شکار ہیں۔ اقوام متحدہ کی تنظیموں کی مشرتہ پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ ٭یہ نتائج بھوک اور غذائی قلت میں خطرناک حد تک اضافہ کی نشاندہی کرتے ہیں، ایک ایسے وقت میں جو عام طور پر کٹائی کا وقت ہوتا ہے،جب خوراک کی دستیابی سب سے زیادہ ہونی چاہیئے نہ کہ قلت۔ ماہرین کے مطابق خانہ جنگی اور ان سے منسلک لوگوں کی نقل مکانی کے ساتھ انسانی امداد تک رسائی پر شدید پابندیاں بھوک کے بڑھتے ہوئے بحران کی بنیادی وجوعات ہیں۔ ملک گیر لڑائی سے گیارہ ملین سے زیادہ لوگ نقل مکانی کر چکے ہیں جبکہ ان میں سے تقریباََ نصف بچے اور نوجوان ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں