0

-،۔، جرمنی کے شہر روزن ہائیم میں دو مردہ بچے اور زخمی ماں ملے ہیں۔ نذر حسین۔،۔

0Shares

-،۔، جرمنی کے شہر روزن ہائیم میں دو مردہ بچے اور زخمی ماں ملے ہیں۔ نذر حسین۔،۔

٭ابتدائی طور پر شک کیا جا رہا ہے کہ انتالیس سالہ ماں نے چھ اور سات سالہ بچے کو (مقدس شامchristmas evening heiligen abend-) یا رات گئے کسی آلہ کے ذریعہ قتل کیا، اس کے بعد اس نے مبینہ طور پر خود کو مارنے کی کوشش کی ٭

شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/روزن ہائیم۔ مقامی پولیس کے مطابق ایک خاندان کو جاننے والا یہ دیکھنا چاہتا تھا کہ سب ٹھیک ہے اس دوران اس نے انتالیس سالہ خاتون کو زخمی پا کر ایمرجنسی نمبر پر کال کر کے پولیس بلا لی، تفتیش کاروں نے ابتدائی طور پر فرض کیا کہ خاتون نے کرسمس کی شام (مقدس شام) کے موقع پر یا کرسمس کی رات گئے اپنے چھ اور سات سالہ بیے کو قتل کرنے کے بعد اپنی جان بھی لینے کی کوشش کی، پولیس افراد نے موقع پر پہنچ کر انتالیس سالہ خاتون کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کر دیا، ڈاکٹروں کی رپورٹ کے مطابق خاتون کی صحت مستحکم ہے۔ پولیس اور تفتیش کاروں کے مطابق فی الحال دگر مجرموں کے ملوث ہونے کا ثبوت نہیں ملا، اب خاندان کے ارکان کی دیکھ بھال کرائسس انٹر وینشن سروس ٹیمیں کریں گی۔ پولیس کے مطابق اصل پس منظر ابتدائی طور پر واضح نہیں ہے، تفتیش جاری ہے۔ تفتیش میں دیگر چیزوں کے علاوہ پبلک پراسیکیوٹر کا دفتر، فرانزک ماہرین اور فرانزک شامل ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں