۔،۔الجزائر میں طلاق کو جشن اور خوشی کے جشن کے طور پر منایا جا رہا ہے۔ نذر حسین۔،۔
٭الجزائر میں طلاق کا ٭جشن٭منانے کا عجیب رواج کیوں زور پکڑنے لگا ہے؟الجزائر میں طلاق کی منحوس روایت کو خوشی کے موقع پر دیکھنے کا عجیب و غریب چلن عام ہو رہا ہے٭
شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/الجزائر۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق الجزائر میں طلاق کا ٭جشن٭منانے کا عجیب رواج کیوں زور پکڑنے لگا ہے؟الجزائر میں طلاق کی منحوس روایت کو خوشی کے موقع پر دیکھنے کا عجیب و غریب چلن عام ہو رہا ہے،اس کا موازنہ خود شادی کی تقریب سے کیا جا سکتا ہے جو کہ الجزائر میں دھوم دھام سے مچائی جانے والی تقریبات اور مہینوں تک ہونے والی بڑی دعوتوں کے نام سے مشہور ہیں۔ الجزائر میں یہ رواج بڑی تیزی سے پھیل رہا ہے کہ طلاق یافتہ خاتون اور مرد دونوں کے گھروں میں خاندانوں اور رشتہ داروں کے درمیان ضیافتوں کا اہتمام کیا جاتا ہے، بعض اوقات یہ جشن گھروں سے باہر نکل کر سڑکوں پر گاڑیوں کی ریلیوں کی شکل میں منایا جاتا ہے۔ طلاق یافتہ افراد جن میں سے زیادہ خواتین ہوتی ہیں کی طرف سے منعقد کی جانے والی تقریبات کے پمفلٹس اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر تیزی سے قھیل رہے ہیں، وہ اسے ٭خوشی کا مقام قرار دیتے ہیں، شاید اس کی وجہ یہ ہے کہ دونوں کے زوجین کے درمیان علیحدگی بعض اوقات تکلیف دہ رشتے کا خاتمہ ہوتا ہے، جس کے بعد دونوں یا کم از کم ایک فریق سکھ کا سانس لیتا ہے٭سوشل میڈیا پر بعض صارفین جشن کی حمایت میں دلائل دیتے ہیں اور بعض اس کی مخالفت میں طلاق کے بعد جشن منانے پر تنقید کرتے دکھائی دیتے ہیں۔جبکہ بعض صارفین کا کہنا ہے اور حقیقت بھی کہ ٭ایسے جشن منانے والے افراد طلاق کی حوصلہ افضائی کرتے ہیں ٭سرکاری اعداد و شمار کے مطابق الجزائر میں گذشتہ برسوں کے مقابلہ میں 2024 کے دوران طلاق میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔ کیونکہ اوسطاََ تقریباََ (دو سو چالیس) طلاق کے واقعات ریکارڈ کئے جاتے رہے جو کہ سالانہ اٹھیاسی ہزار طلاق کے واقعات کے برابر ہیں۔