0

۔،۔ چین کی ایک عدالت نے ایک شخص کو گذشتہ ماہ ہجوم میں گاڑی چڑھانے پر سزائے موت سنا دی۔ نذر حسین۔،۔

0Shares

۔،۔ چین کی ایک عدالت نے ایک شخص کو گذشتہ ماہ ہجوم میں گاڑی چڑھانے پر سزائے موت سنا دی۔ نذر حسین۔،۔

٭عوامی تحفظ کو خطرے میں ڈالنے کے جرم میں ملزم کے کیس پر کھلی عدالت میں مقدمہ سنا اور اسی دن سزائے موت سنائی گئی۔ وان وی کیو کا یہ گھناونا اس کی ناکام شادی، ذاتی مایوسی اور طلاق کے بعد جائیداد کی تقسیم سے عدم اطمینان٭پر اپنا غصّہ نکالنے کے لئے گاڑی راہگیروں پر چڑھا دی تھی٭

شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/چین/زوہائی۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق گذشتہ ماہ ایک شخص جس کا نام (وان وی کیو) بتایا گیا تھا نے پینتیس سے زائد افراد کو گاڑی تلے روند کر ہلاک کر دیا تھا۔ اے ایف پی۔ کے مطابق پولیس نے اسے جائے حادثہ پر ہی زخمی حالت میں گرفتار کر لیا تھا، وہ خود سے لگائے گئے چاقو کے نتیجہ میں زخموں سے دوچار تھا جبکہ وہ کوما میں بھی چلا گیا تھا۔ (وان وی کیو) نے کچھ متاثرین کے خاندانوں، اہلکاروں اور عوام کے سامنے جرم قبول کیا تھا۔ ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق ملک کے جنوب میں واقع شہر زوہائی کی عدالت نے جمعّہ کے روز (وان وی کیو) کیے خلاف فیصلہ جاری کیا اور فوری طور پر عمل درآمد کرنے کا حکم جاری کیا گیا۔ سرکاری میڈیا کے مطابق عدالت نے کہا کہ مدعلیہ کے مقاصد(انتہائی حقیرتھے، جرم کی نوعیت اور انداز انتہائی ظالمانہ تھی جس کے نتائج عوام کے لئے نہایت سنگین تھے اور معاشرے کے لئے بہت زیادہ نقصان دہ تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں