۔،۔ ساوُتھ پورٹ حملہ آور کو آج عمر قید (52 سال) کی سزا بھگتنی ہو گی۔ نذر حسین۔،۔
٭موسم گرما میں ٹیلر سوئفٹ کے میوزک پر ڈانس کلاس کے دوران تین لڑکیوں کو قتل کرنے والے (اٹھارہ سالہ) مجرم کو جج جولین گوز نے زوانڈہ نثراد برطانوی شہری کو (چھ۔ سات اور نُو سال)کی تین لڑکیوں کو بے رحمی سے قتل کرنے پر عمر قید ((52 سال) کی سزا کا فیصلہ سنا دیا٭
شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/ساوتھ پورٹ انگلینڈ۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطظابق آج بروز جمعرات (تئیس جنوری) کو موسم گرما میں ٹیلر سوئفٹ کے میوزک پر ڈانس کلاس کے دوران تین لڑکیوں کو قتل کرنے والے (اٹھارہ سالہ) مجرم کو جج جولین گوز نے زوانڈہ نثراد برطانوی شہری کو (چھ۔ سات اور نُو سال)کی تین لڑکیوں کو بے رحمی سے قتل کرنے پر عمر قید ((52 سال) کی سزا کا فیصلہ سنا دیا،جج جولین گوز نے کہا کہ یہ ایک انتہائی چونکا دینے والا بزدلانہ غیر معمولی سنگین جرم تھا اس عمل نے پوری قوم میں ٭صدمہ اور نفرت کا باعث بنا، یہ بہت ممکن ہے کہ اسے کبھی بھی رہا نہیں کیا جائے گا٭واضح رہے مجرم نے (29 جولائی2024) کو موسم گرما میں ٹیلر سوئفٹ کے میوزک پر ڈانس کلاس کے دوران تین لڑکیوں جن کی عمریں بدستور (چھ۔ سات اور نُو سال) تھیں درجنوں بار چاقو سے وار کر کے موت کے گھاٹ اتار دیا تھا جبکہ حملے میں آٹھ بچے اور دو بالغ بھی زخمی ہوئے تھے، پیر کے روز عدالت میں اٹھارہ سالہ نوجوان نے قتل اور اقدام قتل سمیت تمام (سولہ) شماروں میں جرم قبول کر لیا تھا۔سرکاری وکیل کے دفتر کے مطابق مجرم نے حراست میں کہا کہ اسے خوشی محسوس ہوئی کہ وہ مر چکے ہیں۔ واضح رہے عدالتی کاروائی کے دوران جب عدالت نے سزا کا اعلان کیا تو مدعا علیہ نے بار بار چیخ چیخ کر کاروائی میں خلل ڈالنے کی کوشش کی اور کہا کہ وہ بیمار ہے اسے پیرا میڈکس سے بات کرنے کی ضرورت ہے۔پراسیکیوٹر ڈیانا ہیر نے کہا کہ ہلاک ہونے والے بچوں کو چاقو سے بے دردی سے کاٹا جبکہ مجرم نے جان بچانے کے لئے فرار ہونے والے بچوں کی پیٹھ پر چاقو سے وار کئے۔ایسا لگتا تھا کہ ا کا واحد مقصد صرف قتل کرنا تھا اور اس بزدل انسان نے سب سے کم عمر اور کمزور بچوں کو نشانہ بنایا۔ وزیر اعظم کیر سٹارمر نے اس جرم کو ٭ہمارے ملک کی تاریخ کے سب سے خوفناک لمحات میں سے ایک قرار دیا٭پولیس کی تحقیقاتی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اس سے پہلے بھی کئی بار مجرم پولیس کی نگاہوں میں تھا جبکہ اسے جیل میں نہیں ڈالا گیا۔