۔،۔ منشیات کے ساتھ ساتھ کئی گرام بھنگ بھی ضبط کر لی گئی۔ نذر حسین۔،۔
٭فرینکفرٹ بورن ہائیم میں نوجوانوں کے گروپ کی طرف سے گڑ بڑ پر پولیس بلا لی گئی۔پولیس نے نوجوانوں سے بھنگ برآمد کر کے ضبط کر لی٭
شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/بورن ہائیم۔ پولیس رپورٹ کے مطابق انہیں برگر اسٹریٹ کی ایک بلڈنگ میں گڑ بڑ کی اطلاع موصول ہوئی، پولیس کے پہنچنے پر پانچ میں سے ایک نوجوان فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا، افسران کو تقریباََ (نوے گرام) بیھنگ اور فروخت سے متعلق برتن سیڑھیوں کی کھڑکی سے ملے، ایک بیگ جو فرار ہونے والے نوجوان کا تھا ملا، پولیس کے مطابق فرار ہونے والے نوجوان نے پولیس سے ٹیلیفون پر رابطہ کیا اور بیگ سمیت شناختی کارڈ وغیرہ لینے کے لئے واپس پولیس کے پاس آیا، مدعا علیہ کے طور پر اسے جواب دینا ہو گا۔