0

۔،۔آسٹریلیا میں ایک خوفناک بیماری میں مبتلا لڑکی نے موت کو گلے لگانے کا فیصلہ کر لیا۔ نذر حسین۔،۔

0Shares

۔،۔آسٹریلیا میں ایک خوفناک بیماری میں مبتلا لڑکی نے موت کو گلے لگانے کا فیصلہ کر لیا۔ نذر حسین۔،۔

٭آسٹریلیا میں ایک خوفناک بیماری میں مبتلا لڑکی نے موت کو گلے لگانے کا فیصلہ کر لیا، میل آن لائن کے مطابق 23 سالہ للی تھائی نامی یہ لڑکی٭آٹو نومک گینگلیو نو پیتھی٭ تامی بیماری میں مبتلا ہے جو اپنی نوعیت کی ایک نایاب بیماری ہے،اس میں مریض کا جسم(مدافعتی نظام) اپنے ہی عصبی نظام پر حملہ آور ہو جاتا ہے جس سے مریضکا جسم مفلوج ہو جاتا ہے٭

شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/آسٹریلیا/کنبرا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق آسٹریلیا میں ایک خوفناک بیماری میں مبتلا لڑکی نے موت کو گلے لگانے کا فیصلہ کر لیا، میل آن لائن کے مطابق 23 سالہ للی تھائی نامی یہ لڑکی٭آٹو نومک گینگلیو نو پیتھی٭ تامی بیماری میں مبتلا ہے جو اپنی نوعیت کی ایک نایاب بیماری ہے،اس میں مریض کا جسم(مدافعتی نظام) اپنے ہی عصبی نظام پر حملہ آور ہو جاتا ہے جس سے مریضکا جسم مفلوج ہو جاتا ہے، اس مرض میں مبتلا شخص بستر کا ہو کر رہ جاتا ہے مریض کے لئے حرکت کرنا ممکن نہیں رہتا، تحقیقات کے مطابق دنیا میں چنذ ممالک ایسے ہیں جہاں لاعلاج بیماریوں میں مبتلا افراد کو اپنی مرضی سے اپنی جان لینے کی اجازت ہے۔ ان مقاصد کے لئے ان ممالک میں باقاعدہ کلینک بنائے گئے۔ ساوُتھ آسٹریلیا کے قوانین میں بھی کی اجازت ہے جہاں کل ٭للی تھائی٭ اپنے ہاتھوں موت کے منہ میں چلی جائے گی۔ رپورٹ کے مطابق للی تھائی نے اپنے سوشل میڈیا اکاونٹ پر اپنی زندگی کے آخری دن کی کچھ تصاویر پوسٹ کی ہیں جس میں اپنی 28 سالہ دوست دنیکا پیڈر وزولی کے ہمراہ ساحل سمندر پر زندگی کے آخری دن سے ٭لطف اندوز٭ ہو رہی ہوتی ہے جبکہ وہ اپنی دوست کے ساتھ ایمبولنس میں ساحل سمندر پر گئی تھی اور وہاں ایمبولنس میں وقت گزارا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں