۔،۔ قونصلیٹ جنرل آف پاکستان فرینکفرٹ کے تعاون سے ایک اور ڈیڈ باڈی پاکستان بجھوائی جا چکی ہے۔ نذر حسین۔،۔
٭جرمنی کے شہرڈورٹمنڈ (Dortmund) میں سیاسی پناہ لینے والے عزیز الرحمن قضائے الہی سے وفات پا چکے ہیں۔اِنَا لِلّہِ وَ اِنَا اِلَیہِ رَاجِعُونَ۔ قونصلیٹ جنرل آف پاکستان فرینکفرٹ کے تعاون اور کوششوں سے عزیز الرحمن کی ڈیڈ باڈی پاکستان بجھوائی جا چکی ہے٭
شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/ڈورٹمنڈ/۔ رپورٹ کے مطابق جرمنی کے شہرڈورٹمنڈ (Dortmund) میں سیاسی پناہ لینے والے عزیز الرحمن کی وفات کی خبر ملتے ہی قونصلیٹ جنرل آف پاکستان فرینکفرٹ کے عملہ نے نہ صرف جرمنی بلکہ پاکستان میں بھی عزیزالرحمن کے گھر والوں سے رابطہ کیا اور ایک ہفتہ کے اندر اندر تمام کاغذی کاروائی کو مکمل کرتے ہوئے عزیز الرحمن کی ڈیڈ باڈی کو پاکستان روانہ کر دیا، اس کار خیر میں قونصل جنرل آف پاکستان فرینکفرٹ زاہد حسین اور ہیڈ آف چانسلری شفاعت کلیم خٹک اور قونصلیٹ کے عملہ کا تعاون قابل تعریف ہے۔ رپورٹ کے مطابق عزیز الرحمان آج سے تقریباََ 18 ماہ پہلے گزرے ہوئے کل کا غم بھلانے اور خوابوں میں نئی منزل کی تلاش میں جرمنی پہنچا تھا مگر خُدا کی رضا پر راضی ہوتے ہوئے وہ خود تو پاکستان نہ جا سکا جبکہ اس کے جسد خاکی کو پاکستان بجھوا دیا گیا۔