0

۔،۔میاں بیوی کے جھگڑے میں شوہر نے بیوی کی انگلی دانتوں سے کاٹ کر نگل لی۔ نذر حسین۔،۔

0Shares

۔،۔میاں بیوی کے جھگڑے میں شوہر نے بیوی کی انگلی دانتوں سے کاٹ کر نگل لی۔ نذر حسین۔،۔

٭بھارتی ریاست کرناٹک کے دارالحکومت بنگلور میں 23 سال سے شادی شدہ جوڑے نے علیحدگی اختیار کرنے پر جھگڑے کے درمیان بیوی کے بائیں ہاتھ کی ایک انگلی دانتوں سے کاٹ ڈالی اور نگل گیا ٭

شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/کرناٹک/نئی دہلی۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے ہندوستان ٹائمز کے مطابق یہ واقعہ بھارتی ریاست کرناٹک کے دارالحکومت بنگلور میں پیش آیا، رپورٹ کے مطابق وجے کمار نامی ملزم اور اس کی اہلیہ پشپا کی شادی 23 سال قبل ہوئی تھی جبکہ دونوں کا ایک بیٹا بھی ہے جس کی عمر 20 سال ہے۔ پشپا کے مطابق چند سال قبل وہ اپنے شوہر سے الگ ہو کر اپنے بیٹے کے پاس رہ رہی تھی جہاں پر اکثر ایکس خاوند آ جایا کرتا تھا اور عموماََ جھگڑا بھی ہوتا تھا، واقعہ کے روز بھی وجے کمار بیٹے کے گھر گیا ہوا تھا جہاں پر پشپا اور وجے کمار کا جھگڑا سنگین نوعیت اختیار کر گیا جس پر ملزم وجے کمار نے بیوی کے بائیں ہاتھ کی انگلی دانتوں سے کاٹ ڈالی اور نگل گیا اس کے بعد ملزم پشپا کو قتل کی دھمکیاں دیتے ہوئے وہاں سے فرار ہو گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں