۔،۔ ٹیکسی میں کھانے اور سگریٹ نوشی پر 200 ریال جرمانہ۔ نذر حسین۔،۔
٭سعودی عرب میں ٹیکسی ڈرائیور اور مسافر کو۔ ٹیکسی میں کھانے اور سگریٹ نوشی پر 200 ریال جرمانہ کیا جا سکتا ہے،اگر ڈرائیور ٹیکسی میٹر نہیں چلاتا تو سفر کو مفت سمجھا جائے گا ڈرائیور رقم لینے کا مجاز نہیں ہو گا٭
شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/سعودی عرب/الریاض۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی عرب میں مسافروں کی خدمات سے متعلق حال ہی میں منظور شدہ قوانین نے ٹیکسی کے سفر کے دوران کھانے اور سگریٹ نوشی پر پابندی عائد کر دی ہے جس کی خلاف ورزی پر 200 ریال جرمانہ ادا کرنا ہو گا، مسافروں کے حقوق اور فرائض کی وضاحت کرتے ہوئے،صارف کو ٹیکسی میٹر یا رائیڈ ہیل ایپ پر ٹرانسپورٹر کے ذریعہ دستیاب ادائیگی کے طریقوں کے ذریعے مکمل کرایہ ادا کرنے یا قانونی ذمہ داری کا سامنا کرنے کا پابند بنایا گیا ہے۔ قواعد و ضوابط کے مطابق اگر کوئی مسافر کرایہ ادا کرنے میں ناکام رہا تو اسے 200 ریال جرمانہ کے علاوہ کرایہ دگنا ادائیگی کا سامنا کرنا پڑے گا،تاہم اگر ڈرائیور نے ٹیکسی میٹر نہیں چلایا تو سفر کو مفت سمجھا جائے گا۔ مزید پراں نئے قوانین کے تحت مسافر کو شناختی کارڈ۔ٹرانسپورٹ ملازمین، سروس انسپکٹرز یا کسی دوسرے مجاز ایجنسی کے نمائندوں کو دکھانا ضروری ہے۔ مزید برآں مسافروں کو نقصان پہنچانے یا شور مچانے سے گریز کرنا ہو گا اور سروس رسائی حاصل کرتے وقت یعنی دوران سفر ڈرائیور سمیت دوسروں کے ساتھ احترام کا برتاو کرنا ہو گا،کسی بھی قسم کے جارحانہ یا تکلیف دہ رویئے کی اجازت نہیں ہے اور نہ ہی سفر ختم ہونے کے بعد ڈرائیور کے ساتھ بات چیت(تکرار) کی اجازت ہے۔ ایک خاتون کی طرف سے چلای جانے والی فیملی ٹیکسی میں مسافروں میں کم از کم ایک بالغ خاتون ہونی چاہیئے۔ اس دوران ٹیکسی سروس کا لائسنس یافتہ آپریٹر اس بات کو یقینی بنانے کا پابند ہے کہ کار ٹکنیٹی طور پر فٹ، صاف اور تمام حفاظتی آلات سے لیس ہے، بشمول آگ بجھانے والا اور ابتدائی طبی امداد کا کِٹ۔