۔،۔مراکش میں اتوار کے روز پیش آنے والے حادثہ میں 24 افراد ہلاک۔ نذر حسین۔،۔
٭مراکش اور دیگر شمالی افریقی ممالک کی سڑکوں پر حادثات اکثر ہوتے رہتے ہیں جن میں سالانہ اموات واقع ہوتی ہیں،ایسے ہی اتوار کو سڑک حادثہ میں 24 افراد ہلاک ہو گئے۔،۔
شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/مراکش/ازیلال۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق مراکش کے وسطی صوبہ ازیلال میں اتوار کو مسافروں سے بھری بس نامعلوم وجوعات کی بنا پر قصبہ منات میں واقع موڑ پر الٹ گئی، حادثے کی تحقیقات شروع کی جا چکی ہیں جو ابھی تک کسی فیصلہ تک نہیں پہنچی، گذشتہ سال اگست کے مہینہ میں مراکش کے اقتصادی دارالحکومت کاسا بلانکا کے مشرق میں ایک موٹر پر بس الٹنے سے 23 افراد ہلاک اور 36 زخمی ہو گئے تھے۔