0

۔،۔ جرمن شوہر نے فرانسیسی فلیٹ میں 12 سال سے خاتون کو قید کر رکھا تھا۔ نذر حسین۔،۔

0Shares

۔،۔ جرمن شوہر نے فرانسیسی فلیٹ میں 12 سال سے خاتون کو قید کر رکھا تھا۔ نذر حسین۔،۔

٭55 سالہ جرمن شہری پر۔اغوا، زیادتی، تشدداور بربریت کا الزام، 55 سالہ شخص نے جرمنی اور فرانس کے باڈر پر 53 سالہ بیوی کو برہنہ حالت میں قید کر رکھا تھا٭

شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/فرانس/فورباخ۔ فرانسیسی نشریاتی ادارے (بی ایف ایم ٹی وی)کے مطابق 55 سالہ جرمن شہری نے جرمن سرحد کے قریب مشرقی فرانس میں فورباخ کے فلیٹ میں اپنی 53 سالہ بیوی کو برہنہ حالت میں پچھلے بارہ سال سے بے جا قید میں رکھا ہوا تھا، رپورٹ کے مطابق خاتون برہنہ حالت میں جبکہ اس کا سر بھی مُنڈا ہو تھا ٹوٹی ہڈیوں اور زخموں سے چور تھی بر آمد کی گئی، پولیس ذرائع کے بیان کے مطابق خاتون نے کسی طرح ایک فون تک رسائی حاصل کی اور مغربی جرمنی کے شہر ویس بادن میں پولیس کو اطلاع دی، پولیس نے اپنے فرانسیسی ساتھیوں کو واقع سے آگاہ کیا اور بالآخر تشدد زدہ خاتون جس کی دونوں ٹانگوں اور انگلیوں میں فریکچر تھے کو پولیس کی مدد سے رہائی ملی جسے فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا، ایک پڑوسی ایلیسیا نے پولیس کو بتایا کہ اس شخص نے تمام پڑوسیوں کو بتایا کہ اس کی بیوی کو کینسر ہے، اس آدمی کے بارے میں بتایا کہ ٭بہت شائستہ اور اچھا انسان ہے٭ایک اور عینی شاہد ایریکا جو ملحقہ گلی میں رہتی ہے کا کہنا تھا کہ شاید 10 سال پہلے خاتون کو دیکھا تھا اور میں سمجھی کے شاید فرانس چھوڑ کر واپس چلی گئی ہو گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں