0

۔،۔برطانوی پولیس نے ایسسیکس کی مسجد کے اندر آگ لگانے کے جرم میں دو نوجوانوں کو گرفتار کیا ہے۔ نذر حسین۔،۔

0Shares

۔،۔برطانوی پولیس نے ایسسیکس کی مسجد کے اندر آگ لگانے کے جرم میں دو نوجوانوں کو گرفتار کیا ہے۔ نذر حسین۔،۔

٭ایسسیکس کی مسجد میں آتش زنی منگل کی رات ایسسیمس کے ہارلوو میں واقع نارتھ بروکس مسجد میں آتش زنی کی واردات کے بعد دو نوجوانوں کو حراست میں لے لیا گیا،واقع میں کوئی شخص زخمی نہیں ہوا اور آگ پر بھی جلد قابو پا لیا گیا٭

شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/لندن/ایسسیکس ہارلو۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ واقعہ منگل کی رات (ساڑھے نُو) بجے کے بعد پیش آیا جبکہ کسی کے زمی ہونے کی اطلاع نہیں ملی آگ لگنے سے پردے اور قالین کو نقصان پہنچا، یہ واقعہ ایسسیمس کے ہارلوو میں واقع نارتھ بروکس مسجد میں پیش آیا، مسجد کے سیکریٹری جمال الدین کے بیان کے مطابق دو نو عمر لڑکوں کو گرفتار کیا گیا ہے جن سے ابھی تک پوچھ گچھ جاری ہے پولیس کے بیان کے مطابق واقعہ کو نسلی طور پر بھڑکائی گئی آتشزدگی کے طور پر دیکھا جا رہا ہے، جمال الدین کا کہنا تھا کہ مسجد کے ہفتہ کے دوران تقریباََ (سات سُو) افراد کے قریب نماز ادا کرنے جمع ہوتے ہیں جبکہ نماز جمعہ پر تقریبا,, تین سو سے زائد افراد مسجد میں تشریف لاتے ہیں۔ قدامت پسند ہارلو کونسل کے رہنماء ڈین سوارڈز نے اس واقع کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ، ہم اپنی کمیونٹی پر حملہ برداشت نہیں کریں گے ہم سب متحد ہیں جبکہ چیف انسپکٹر پاوُل آسٹن نے اس بات کی یقین دہانی کروائی کہ علاقے میں پولیس افسر موجود رہے گا اگر کسی کے پاس اس حوالہ سے معلومات ہیں تو پولیس کو مہیا کی جائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں