۔،۔ روس کے داغستان میں پیٹرول اسٹیشن میں آگ لگنے سے کم از کم 27 ہلاک 102 زخمی۔ نذر حسین۔،۔
٭روس کے قفقاز جمہوریہ داغستان میں ایک پیٹرول اسٹیشن میں آگ لگنے پر کم از کم 27 ہلاک اور 102 سے زائد زخمی ہونے کی اطلاع پر روس میں غم کی پرچھائیاں پڑ گئیں یہ اطلاع ہنگامی حالات کی وزارت نے منگل کو ہی بتائی٭
شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/روس/ قفقاز جمہوریہ داغستان۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق روسی ہنگامی حالات کی وزارت۔روسی فیڈریشن کی تحقیقاتی کمیٹی برائے داغستان نے بتایا کہ نامعلوم وجوعات کی بنا پر داغستان میں پیٹرول اسٹیشن میں گاڑی کی ریپیرنگ کے کام کے دوران اچانک آگ بھڑک اُٹھی آگ نے آناََ فاناََ پیٹرول پمپ کو اپنی لپیٹ میں لے لیا اسی دوران ایک زور دار دھماکہ ہوا جس سے قریبی عمارتوں اور کاروں کو نقصان پہنچا اس المناک واقعہ میں کم از کم 27 ہلاک اور 102 سے زائد زخمی ہونے کی اطلاع پر روس میں غم کی پرچھائیاں پڑ گئیں، ایک عینی شاہد کے مطابق سب کچھ اتنا جلدی میں ہوا کہ ہمیں کوئی ہوش نہیں رہا، وزارت کے مطابق تقریباََ آگ 600 مربع میٹر (6,450 مربع فٹ) کے رقبہ پر پھیل گئی شدید زخمیوں کو طیارے کے ذریعے ماسکو منتقل کیا جائے گا۔ داغستان کی حکومت نے 15 اگست کو یوم سوگ کا اعلان کیا۔