۔،۔ بھارت میں انیس سالہ طالب علم نے میڈیکل کالج میں داخلہ نہ ملنے پر خودکشی کر لی۔ نذر حسین۔،۔
٭بھارتی ریاست تامل ناڈو کے شہر چنئی میں انیس سالہ طالب علم نے میڈیکل کالج میں داخلہ نہ ملنے پر خودکشی کر لی،والد نے اپنے بیٹے کی موت کا ذمہ دار ٹیسٹ لینے والی انتظامیہ کو قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ ٹیسٹ ختم کرانے کے لئے احتجاج کرے گا جبکہ دو روز بعد والد نے بھی خودکشی کر لی٭
شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/ تامل ناڈو/ چنئی۔ غیر ملکی میڈیا جبکہ بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی ریاست تامل ناڈو کے شہر چنئی میں انیس سالہ طالب علم نے میڈیکل کالج میں داخلہ نہ ملنے پر خودکشی کر لی، انیس سالہ طالب علم نے میڈیکل کالج میں داخلہ کے لئے پیسٹ میں بار بار ناکامی پر اپنی جان لے لی، اہل محلہ کے مطابق طالب علم می لاش اپنے کمرے کے پنکھے سے لٹکی ہوئی ملی، بیٹے کے دلبرداشتہ ہونے اور خودکشی پر باپ نے اپنے بیٹے کی موت کا ذمہ دار ٹیسٹ لینے والی انتظامیہ کو قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ ٹیسٹ ختم کرانے کے لئے احتجاج کرے گا جبکہ دو روز بعد والد نے بھی خودکشی کر لی۔