0

۔،۔ بھارتی وزیر اعظم نے G20 کی تقریب کو قومی تقریب میں بدل دیا ہے۔ نذر حسین۔،۔

0Shares

۔،۔ بھارتی وزیر اعظم نے جی بیس کی تقریب کو قومی تقریب میں بدل دیا ہے۔ نذر حسین۔،۔

٭جی بیس  کے دوران دہلی میں 130,000 سیکورٹی اہلکار تعینات جبکہ جی بیس اینٹی ڈرون سسٹم بھی لگایا گیا،امریکا سربراہی اجلاس کی حفاظت کے لئے ایک ہفتہ کے اندر اندر20 سے زیادہ طیارے بھی بھارت میں منتقل کرے گا۔بھارتی حکومت نے 180 ملین ہندوستانی روپے 2.18 ملین ڈالر کی لاگت سے سیاستدانوں کے لئے 20بلٹ پروف لیموزین بھی کرائے پر مہیا کی ہیں جبکہ بہت سے عالمی رہنماء اپنے اپنے محافظوں اور گاڑیوں کے ساتھ سفر کرتے ہیں ٭

شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/بھارت/دہلی۔ 9 ستمبر 2023 سے شروع ہونے والی دو روزہ سربراہی کانفرنس میں بھارت اب تک اپنے ملک میں دنیا کی بہترین قیادت کا استقبال کرنے جا رہا ہے، جس میں امریکی صدر جو بائیڈن،برطانوی وزیر اعظم، رشی سونک،سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان شامل ہیں، تاہم نئی دہلی اور بیجنگ کے ذرائع کے مطابق چینی صدر شی جن پنگ کا اجلاس میں شرکت نہ کرنے کا امکان ہے، جاپان، آسٹریلیا، فرانس اور جرمنی کے رہنماء بھی سمٹ میں حصّہ لیں گے۔۔جی بیس G20 کے دوران دہلی میں 130,000 سیکورٹی اہلکار تعینات جبکہ اینٹی ڈرون سسٹم بھی لگایا گیا،امریکا سربراہی اجلاس کی حفاظت کے لئے ایک ہفتہ کے اندر اندر20 سے زیادہ طیارے بھی بھارت میں منتقل کرے گا۔بھارتی حکومت نے 180 ملین ہندوستانی روپے 2.18 ملین ڈالر کی لاگت سے سیاستدانوں کے لئے 20بلٹ پروف لیموزین بھی کرائے پر مہیا کی ہیں جبکہ بہت سے عالمی رہنماء اپنے اپنے محافظوں اور گاڑیوں کے ساتھ سفر کرتے ہیں۔سڑکوں ہوائی اڈوں، بس سٹاپوں، پارکوں، ریلوے اسٹیشنوں، سرکاری دفاتر اور سرکاری میڈیا کو سال بھر کے لئے دی بیس کے اشتہارات سے آراستہ کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں