۔،۔09.09.2023 کو جرمنی کے شہر فرینکفرٹ میں چوتھی بار ٭چہلم امام حسینؑ کے موقع پر(جلوس اربعین)٭نکالا جائے گا۔ نذر حسین۔،۔
٭جرمنی کی تاریخ میں چوتھی بار ٭چہلم امام حسین ؑ٭کا (مشی) جلوس نکالا جائے گا، جس میں سینکڑوں عاشقان رسولﷺ نواسہ رسول ﷺ حضرت امام حسین ؑ کی یاد میں یوم اربعین منانے کے لئے نہ صرف جرمنی بھر جبکہ یورپین ممالک سے بھی جلوس میں شرکت کے لئے تشریف لا رہے ہیں۔یہ دن سماجی انصاف کے لئے حسین ابن علی کی یاد منانے کے لئے منایا جاتا ہے٭
شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/امامیہ کلچر سینٹر فرینکفرٹ کے زیر اہتمام 09 ستمبر 2023 بروز ہفتہ بوقت 14:30 Uhr بجے جرمنی کے شہر فرینکفرٹ میں گوئتھے پلاٹس Goetheplatz(ہاپٹ واخے۔روس مارکٹ) سے نکالا جائے گا جس کا اختتام باسلر پلاٹس Baselerplatz پر ہو گا۔ چار سالوں سے جلوس میں شرکاء کا آنا بڑھتا چلا جا رہا ہے اس بار بھی٭ چہلم امام حسینؑ و شہدائے کربلا٭ کے جلوس میں سینکڑوں افراد حصّہ لیں گے۔ تقریباََ چودہ سو سال گزر جانے کے بعد بھی دنیا بھر میں کروڑوں افراد غم حسین اور غم شہدائے کربلا کا سوگ مناتے ہیں۔امام جعفر صادق کا فرمان ہے کہ جو شخص حضرت امام حسینؑ کے روضہ کی طرف پیدل چل کر آیا اللہ کریم اس کے ہر قدم کے بدلے ہزاروں نیکیاں لکھ دیتا ہے اور ہزاروں گناہ معاف کر دیتا ہے جبکہ ہزار درجات کی بلندی بھی عطاء فرماتا ہے۔ اسی لئے یہ سفر عشق لاکھوں عزادار ادا کرتے ہیں ہر کسی کی زبان پر ہوتا ہے٭ہے ہماری درسگاہ۔کربلا کربلا۔حق کا سیدھا راستہ۔ کربلا کربلا۔ لبیک یا حسین۔لبیک یا حسین۔ یا حسین،یا حسین، آ رہا ہو ں میں بھی کربلا ٭ اسی یاد کو تازہ رکھنے اور حسین ابن علی اربعین کے موقع پر۔ چلو چلو فرینکفرٹ چلو جلوس وقت پر نکالا جائے گا اس لئے وقت کی پابندی لازمی ہے۔