0

۔،۔ سویڈن میں الجزائری نوجوان اپنی گرل فرینڈ اور اس کے دوست کو ہراساں کرنے والا ملک بدر۔ نذر حسین۔،۔

0Shares

۔،۔ سویڈن میں الجزائری نوجوان اپنی گرل فرینڈ اور اس کے دوست کو ہراساں کرنے والا ملک بدر۔ نذر حسین۔،۔

٭فلمی مناظر کی طرح سویڈن میں الجزائری نوجوان لمبی سیڑھی کے سہارے لڑکی کے گھر میں زبردستی داخل ہو کر دونوں کو چاقو کی نوک پر 12 گھنٹوں تک یرخمال بنائے رکھتا ہے،اس دوران دونوں کو قتل کی دھمکیاں بھی دیتا رہا ہے۔پولیس نے اپارٹمنٹ پر پہنچ کر بارہ گھنٹے کی بات چیت کے بعد اسے گرفتار کر لیا٭

شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/سویڈن/سٹاک ہوم۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سویڈن کے شہر سٹاک ہوم میں ایک الجزائری نوجوان نے ڈرامائی انداز میں اپنی گرل فرینڈ کو ڈرانے دھمکانے کا انداز اختیار کیا، سویڈش لڑکی اور اس کے دوست کے منع کرے کے باوجود ایک لمبی سیڑھی کے ساتھ زبردستی پہلے بالکون پر چڑھا کھڑکی بند ہونے کی صورت میں ہاتھ میں چھری پکڑے پتھر مار کر کھڑکی کا شیشہ توڑ کر اپارٹمنٹ میں داخل ہوا، پولیس کے آنے پر تقریباََ بارہ گھنٹے کی بحث و مباحثہ کے بعد اپنے آپ کو پولیس کے حوالے کر دیا، رپورٹ کے مطابق نوجوان کو ملک بدری کے ساتھ ساتھ دو سال قید کی سزا سنا دی گئی ہے جبکہ 10 سال کے لئے سویڈن میں داخلہ پر پابندی لگا دی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں