۔،۔ فرانس کی اعلی ترین عدالت کے فیصلہ کے مطابق اسکولوں میں حجاب پر پایندی قانونی ہے۔ نذر حسین۔،۔
٭پیر 4 ستمبر کو فرانسیسی اسکولوں نے درجنوں لڑکیوں کو ان کے گھروں کو واپس بھیج دیا کیونکہ انہوں نے تعلیمی سال کے پہلے دن عبایا کی پابندی پر عمل کرنے سے انکار کر دیا تھا رپورٹ کے مطابق وزیر تعلیم کا کہنا تھا کہ تقریباََ 300 لڑکیوں نے اسکولوں میں عبایا پر پابندی کے فیصلہ کی مخالت کی٭
شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/فرانس/پیرس۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق فرانس کی اعلی ترین انتظامی عدالت نے اپنے فیصلہ میں کہا ہے کہ اسکولوں میں حجاب پر پابندی قانونی ہے، حکومتی حکام کے خلاف شکایات پر غور کرنے والی فرانس کی اعلی ترین عدالت کونسل آف سٹیٹ ایک ایسوسی ایشن کی جانب سے جمع کرائی گئی درخواست کو مسترد کرتے ہوئے زور دیا کہ حجاب پر پابندی مسلمانوں کے خلاف امتیازی سلوک نہیں ہے۔ اگست کے آخر میں فرانسیسی حکومت نے ریاستی سیکوولرازم کے اصول کی بنیاد پر اسکولوں میں عبایا پہننے پر پابندی کا اعلان کیا تھا جس سے تنازع کھڑا ہو گیا تھا واضح رہے فرانس میں 2004 میں جاری ایک قانون کے تحت اسکولوں میں مذہبی علامتوں کو نمایاں کرنا ممنوع قرار دیا گیا ہے۔