-,-سوئٹزرلینڈ باصل میں جلسہ عید میلادالنبی کا انعقاد-,-
* ماہ ربیع الاول، مبارک اور سعادتوں بھرے مہینے کی آمد کے ساتھ ہی عاشقان رسول ﷺ کے اپنے نبی آخرالزمان حضور ﷺ کے ساتھ محبت اور عقیدتوں کے پھول اور نزرانے عقیدت پیش کرنے کیلئے سوئٹزر لینڈ کے شہر باصل میں زیر سر پرستی صاحبزادہ سید علی الاشرفی الجیلانی روحانی بابرکت اور نورانی محفل میلاد مصطفیٰ ﷺ کا انعقاد کیامحفل میلاد النبی ﷺ میں مہمانان خصوصی سوئٹزرلینڈ میں سفیر پاکستان عامر شوکت اور پیر سید جعفر علی شاہ سواتی تھے*
شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/سوئٹزرلینڈ۔ محفل کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا۔جس کی سعادت سید علی جیلانی نے حاصل کی یورپ سے آے ہوے نامور ثناخوانوں جن میں سید زین جیلانی،ریاض الدین، ڈاکٹر خالد پنی، احمد ریاض الدین اور عمران مزمل محمود الحسن شاہ عبداللہ امبر جیلانی جنت فاطمہ ملک پرویز محمد ابراہیم احد اشرف محمد علی مقید نے اپنے محصوص انداز میں حضور ﷺ کے حضور گلہاۓعقیدت کے پھول نچھاور کیے پیر سید جعفر شاہ سواتی نے اپنی خوبصورت آواز میں نعت رسول ﷺ پڑھ کر محفل میلاد میں وجد کا سماں پیدا کر دیااور لوگوں کی آنکھیں اشکبار تھیں سید علی جیلانی نے اپنے خطاب میں حضور ﷺ کی سیرت کو بیان کرتے ہوے کہا اللّه پاک نے اپنے حبیب کو فرمایا آپ پریشان ناہوں قیامت تک ہم نیآپ ﷺ کا ذکر بلند فرما دیا اور آج دیار غیر میں یہ ہماری خوش قسمتی ہے ہم حضور ﷺ کا ذکر بلند کر رہے ہیں۔ سفیر پاکستان عامر شوکت نے خطاب کرتے ھوئے پوری ٹیم کا میلاد منعقد کرنے پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ آقا نے ہمیں زندگی گزارنے کا سلیقہ سکھایا 1935میں انسانی حقوق سپریم کورٹ امریکہ ایک قرارداد پاس کی کہ دنیا کا سب سے بڑا قانون حضرت محمد مصطفی نے دیا ہماری تمام پریشانیوں کا حل حضور ﷺ کی سیرت میں چھپا ہوا ہے۔ ہم نے آج عهد کرنا ہے ہم نے حضور ﷺ کی سیرت پر عمل پیرا ہونا ہے۔ مقریرین نے اپنے خطاب میں ایک ہی پیغام دیا آج اس فتنے اور نفسا نفسی کی دنیا میں مسلمانوں کی بقا صرف حضور اکرم ﷺ کے اسوہ حسنہ اور ان کی سیرت پر عمل پیرا ہونے میں ہے۔ ہمیں حضور ﷺ کا دامن مضبوطی سے تھام لینا چاہیے۔ آخر میں درود و سلام پیش کیا گیا اور صاحبزادہ سیدعلی الاشرفی الجیلانی نیدعا کرائی محمد خان زوالفقاراحمد خان سجاد راجہ فیاض خالد گوجر محمد اختر نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیامہمانوں کی تواضح لنگر محمدی سے کی گئی۔