۔،۔ایران میں داعش سے وابسطہ 28 دہشت گرد گرفتار جبکہ 30 بم ناکارہ بنا دیئے۔ نذر حسین۔،۔
٭ایرانی حکام نے ایران کے دارالحکومت تہران میں (بیک وقت) پھٹنے والے ٭تیس٭ بموں کو ناکارہ بنا دیا اور داعش سے وابسطہ (اٹھائیس) دہشت گردوں کو حراست میں لے لیا٭
شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/ایران/تہران۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ایران کی نیم سرکاری خبر رساں ایجنسی (تسنیم اتوار) کو سراغسانی کی وزارت کے حوالہ سے اطلاع دی گئی کہ گرفتار شدہ مبینہ دہشت گردوں کا تعلق٭شام ٭افغانستان٭ پاکستان اور عراق کے علاقہ کردستان کے شدت پسند گروہوں سے ہے جبکہ تمام داعش سے تعلق کی تاریخ رکھتے ہیں۔ وزارت کے مطابق منظم حملوں کا مقصد ایران کی داخلی صورت کو کمزور اور غیر مستحکم اور لوگوں میں خوف و ہراس پیدا کرنا ہے۔ گذشتہ سال ستمبر میں ایرانی دوشیزہ مہسا امینی کی موت کے بعد ملک بھر میں مظاہرے جاری رہے، اسی کو دوبارہ جگانے کے لئے ایران کے دارالحکومت میں تیس بم نصب کئے گئے جو بیک وقت پھٹنے والے تھے کو ناکارہ بنا کر ایک بڑے خطرے سے بچا لیا گیا۔