0

۔،۔ جرمنی کے شہر نیورن برگ میں عظیم الشان سالانہ میلاد مصطفیﷺ کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ نذر حسین۔،۔

0Shares

۔،۔ جرمنی کے شہر نیورن برگ میں عظیم الشان سالانہ میلاد مصطفیﷺ کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ نذر حسین۔،۔

٭جامع مسجدالمدینہ دارالسلام نیورن برگ میں عظیم الشان سالانہ میلاد مصطفیﷺ کانفرنس کا انعقاد کیا گیا، جس کے مہمانان خصوصی صاجزادہ سید علی اشرفی الجیلانی، پیر سید جعفر شاہ سواتی اور مفتی ممتاز حسین پیرزادہ تھے٭

شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/نیورن برگ۔ جرمنی کے شہر نیورن برگ میں عظیم الشان سالانہ میلاد مصطفیﷺ کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں نہ صرف نیورن برگ جبکہ جرمنی کے دور دراز علاقوں سے بھی عاشقان رسولﷺ تشریف لائے تھے،صاجزادہ سید علی اشرفی الجیلانی خصوصی مہمان کے طور پر سوئٹزرلینڈ سے، صوفی اسکالرمفتی ممتاز حسین پیرزادہ جبکہ پیر سید جعفر شاہ سواتی فرینکفرٹ اور خوشحال خان میونخ سے تشریف لائے تھے،تقریب کی نقابت کے فرائض علامہ قمر شہزاد قادری اورعبدالعزیز خان نے بخوبی سرانجام دیئے۔ تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے امام مسجد ھذا علامہ خالد محمود نے کیا، جرمن زبان میں نوجوان بچوں نے خصوصی طور پر سیرت نبویﷺ کے مختلف پہلو بیان کر کے خوب داد حاصل کی جبکہ صاجزادہ سید زین الاشرفی الجیلانی، عبدالعزیز خان اور قاری خالد محمود نے اپنے اپنے انداز میں نعت کے گلدستے پیش کئے، علامہ حسنات بخاری نے اپنے خطاب میں کہا کہ آپ کا ایمان جب تک مکمل نہیں ہوتا جب تک ہم اپنی اولا، ماں باپ اور رشتہ داروں سے بھی زیادہ آقا سے محبت نہ کریں ضرورت اس بات کی ہے کہ ہر کسی کے دل میں عشق نبیﷺ کو اجاگر کریں صاجزادہ سید علی اشرفی الجیلانی نے اپنے بیان میں اس بات کو اجاگر کیا کہ میلاد منانا خُدا کی سنت، صحابہ کرام کی سنت اور خود آقا ﷺکی سنت ہے، آقا نے ہر پیر کو روزہ رکھ کر اپنا میلاد منایا، دنیا کے ہر ملک کے شہر، شہر،گلی، گلی، محلے، محلے اور گھر گھر میں۔میلاد مصطفی منائی جاتی ہے اور ذکر مصطفی کی محافل سجائی جاتی ہیں بغرضیکہ کہ دنیا کا کوئی کونہ ایسا نہیں جہاں ذکر مصطفیﷺ نہ ہوتا ہو۔ حافظ محمد صدیق نے شان مصطفی اور آمد رسولﷺ کو اشعار کی صورت میں پیش کر کے خوب داد حاصل کی جبکہ صوفی اسکالرمفتی ممتاز حسین پیرزادہ نے اپنے بیان میں فرمایا کہ تمام فضل اور رحمت بعثت محمدیﷺ کی وجہ سے ہے اگر آقا کو پیدا نہ کرنا ہوتا تہ یہ کائنات بھی وجود میں نہ آتی جب میلاد کا مہینہ آئے تو خوشیاں مناوُ کیونکہ اللہ کریم نے ہمیں نعمت محمدیﷺ سے نوازہ ہے خوب خرچ کرو،آقا پر درود و سلام بھیجو، ان کا مزید کہنا تھا کہ آج کے دور میں قرآن اور صاحب قرآن کے ساتھ تعلق قائم کرنے کے لئے نوجوان نسل کو اسلام کا حقیقی معنوؒں میں دینی تعلیمات سے آگاہی ضروری ہے،، علامہ حسنات احمد مرتضی نے میلاد اور اخلاق مصطفی کے عنوان پر تفصفلی گفتگو فرمائی۔ آخر میں پیر سید جعفر شاہ سواتی نے اپنے خوبصورت انداز میں نعتوں کے گلدستے پیش کر کے محفل کے ایمان کو تازہ کر دیا اس موقع پر ہر آنکھ اشکبار تھی، پیر سید جعفر شاہ سواتی نے درود و سلام پیش کیا جبکہاس خوبصورت اورروحانی محفل کا اختتام صوفی اسکالرمفتی ممتاز حسین پیرزادہ کی دُعا پر ہوا، انتظامیہ کے صدر، حاجی محمد نذیر، حاجی محمد شہباز، عبدالعزیز خان۔ عبدالوحید، عامر خان، حاجی محمد شریف، حاجی عبد المجید، چوہدری شاہد اور شیراز گجر نے مہمانوں کی تشریف آوری کا شکریہ ادا کیا جبکہ لنگر محمدی سے سب کی تواضع کی گئی۔

 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں