۔،۔شرم کرو کتنے اور فلسطینی بچوں کو ذبح کرنے کی ضرورت ہیایک خاتون نے ٹروڈو کو منہ پر کہہ دیا۔ نذر حسین۔،۔
٭(تیس) سے زائد ارکان پارلیمنٹ نے کینیڈین وزیر اعظم کو خط لکھا جس میں اس بات پر زور دیا گیا کہ وہ اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی کی وکالت کریں، شاید اسی دباوُ کے باعث ٹروڈو نے انٹرنیشنل مسلم آرگنائیزیشن کی مسجد کا دورہ کیا وہ مسلم کمیونٹی کے متاثر ہونے والوں کی حمایت کا اظہار کرنا چاہتے تھے، لیکن وہاں مشتعل ہجوم کا سامنا کرنا پڑا٭
شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/کینیڈا/اونٹاریو/ٹورنٹو۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بروز جمعہ کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کو کینیڈا کے سب سے بڑے شہر ٹورنٹو کی ایک مسجد کے دورے کے دوران پر تشدد رد عمل کا سامنا کرنا پڑا، مسجد میں موجود لوگوں نے گالی گلوچ اور نعروں سے استقبال کیا، شرم کرو اپنے ساتھ آنے والوں کو لے جاوُ اور یہاں سے چلے جاوُ اور کتنے فلسطینی بچوں کا قتل کرواوُ گے۔ٹروڈو سیکورٹی اہلکاروں کے گھیرے کے باوجود گھبراہٹ کا شکار تھے، مشتعل ہجوم کو دیکھتیے ہوئے بغیر کسی تبصرہ کے اپنی گاڑی میں بیٹھ کر چلے گئے، نمازیوں نے غزہ میں فلسطینیوں کے ساتھ ہونے والے واقعات پر ٹروڈو کی بے حسی پر رد عمل ظاہر کیا تھا۔ ٭(تیس) سے زائد ارکان پارلیمنٹ نے کینیڈین وزیر اعظم کو خط لکھا جس میں اس بات پر زور دیا گیا کہ وہ اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی کی وکالت کریں، شاید اسی دباوُ کے باعث ٹروڈو نے انٹرنیشنل مسلم آرگنائیزیشن کی مسجد کا دورہ کیا وہ مسلم کمیونٹی کے متاثر ہونے والوں کی حمایت کا اظہار کرنا چاہتے تھے، لیکن وہاں مشتعل ہجوم کا سامنا کرنا پڑا٭۔