۔،۔امریکی ریاست مینی میں فائرنگ اٹھارہ ہلاک جبکہ تیرہ زخمی۔ نذر حسین۔،۔
٭جمعرات کو امریکی فوج کے ریزروسٹ نے، ریسٹورنٹ اور باولنگ سینٹر میں اندھا دھند فائرنگ کر کے (اٹھاوہ افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا جبکہ تیرہ افراد کو زخمی کر دیا۔ جائے وقوعہ سے (پچاس کوہ) دوراسکول۔ڈاکٹرز۔دفاتر اور گروسری اسٹور بند ہو گئے لوگوں نے گھبراہٹ میں گھروں کے دروازے بند کر لئے۔قاتل ابھی تک مفرور ہے٭
شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/مینی/لیوسٹن۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق جمعرات کو امریکی فوج کے ریزروسٹ نے، ریسٹورنٹ اور باولنگ سینٹر میں اندھا دھند فائرنگ کر کے (اٹھاوہ افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا جبکہ تیرہ افراد کو زخمی کر دیا، رپورٹ کے مطابق روبرٹ کارڈ نے بار اینڈ گرل میں فائرنگ کی جبکہ وہاں سے چار میل کے فاصلے پر موجود باولنگ ایلی (باولنگ سینٹر) فائرنگ کر کے اٹھارہ افراد کو ہلاک کر دیا جبکہ تیرہ کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے یہ سب کچھ کرنے کے بعد ملزم رات کے اندھیرے میں فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔ سینٹرل مین میڈیکل سینٹر کے مطابق فائرنگ میں زخمی ہونے والوں میں سے تین کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ چالیس سالہ ملزم فوجیوں کو تربیت دیتا تھا۔رپورٹ کے مطابق روبرٹ کارڈ نے اسپیئر ٹائم باولنگ سینٹر جہاں پر بچوں کی باولنگ لیگ کھیلی جا رہی تھی شام کو سات بجے فائرنگ شروع کی ایک کھلاڑی کا کہنا تھا کہ پہلے فائر پر وہ سمجھا کہ شاید کوئی غبارہ پھٹا ہے دیکھنے پر پتہ چلا کہ فائرنگ ہوئی ہے اس نے (دس) شاٹ سنے۔ بچے جانیں بچانے کے لئے میزوں کے نیچے چھپ گئے جن کی عمریں (چودہ سے اٹھارہ) سال کی تھیں،پولیس کو کئی گھنٹوں کی تلاش کے بعد ابھی تک کچھ پتا نہیں چلا جبکہ خشکی اور پانی کے راستوں کو چان مارا گیا۔ جبکہ کارڈ کی پانچ میٹر لمبی کشتی بھی غائب ہے۔پولیس اہلکاروں کے مطابق کینیڈا باڈر سروسز ایجنسی نے امریکا ک سرحد پر تعینات اپنے افسران کو ٭مسلح اور خطرناک ٭الرٹ جاری کردیا ہے۔