۔،۔ فرینکفرٹ کے مرکزی ریلوے اسٹیشن کی قریبی گلی پر منشیات کی دریافت کے بعد گرفتاری۔ نذر حسین۔،۔
٭جمعہ کی سہہ پہر فرینکفرٹ کے مرکزی ریلوے اسٹیشن کی قریبی گلی (نِدا اسٹریٹ)پرگشتی پولیس نے ایک شخص کو گرفتار کیا جس کے پاس(منشیات) کریک اور نقدی رقم بھی موجود تھی٭
شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ۔ پولیس ترجمان کے مطابق بعد دوپہر تقریباََ (ساڑھے چار) بجے جمعہ کی سہہ پہر فرینکفرٹ کے مرکزی ریلوے اسٹیشن کی قریبی گلی (نِدا اسٹریٹ)پرپولیس نے شک کی بنا پر (سینتیس) سالہ شخص کے کاغذات کی چھان بین کے لئے روکا، تفتیش کے دوران پولیس افسران کو زیر جامع پلاسٹک کی تھیلی میں (سات گرام) شگاف۔کریک برآمد کر لی جبکہ تین ہندسوں کی رقم بھی محفوظ کر لی گئی، ملزم کو حراست میں لے کر جج کے سامنے پیش کر دیا گیا۔