۔،۔ ہیلبرون کی ممتاز سماجی و مذہبی شخصیت خان ارشاد نے پاکستان ویلفیئر سوسائٹی سٹٹگارٹ کے اعزاز میں عشائیہ دیا۔ جاوید اقبال بھٹی۔،۔
٭ہائیلبرون کی ممتاز سماجی و مذہبی شخصیت خان ارشادنے پاکستان ویلفیئر سوسائٹی سٹٹگارٹ کی ایگزیکٹو باڈی کے اعزاز میں ایک پرتکلف عشائیہ کا اہتمام کیا جس میں علاقہ کی معزز شخصیات کو بھی مدعو کیا گیا تھا٭
شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/سٹٹگارٹ/ہائیل برون۔ ہائیلبرون کی ممتاز سماجی و مذہبی شخصیت خان ارشادنے پاکستان ویلفیئر سوسائٹی سٹٹگارٹ کی ایگزیکٹو باڈی کے اعزاز میں ایک پرتکلف عشائیہ کا اہتمام کیا جس میں علاقہ کی معزز شخصیات کو بھی مدعو کیا گیا تھا۔ پاکستان ویلفیئر سوسائٹی سٹٹگارٹ کی ایگزیکٹو باڈی تنظیم کے٭ صدر ظفر اقبال نوری کی قیادت میں ہائیلبرون پہنچے جن میں ٭سیکریٹری جنرل منظور حسین بٹ ٭سینئر نائب صدر چوہدری محمد نواز ٭پریس سیکریٹری جاوید اقبال بھٹی اور پرویز اقبال جعفری موجود تھے۔ میزبان محفل خان ارشاد نے پاکستان ویلفیئر سوسائٹی سٹٹگارٹ کی ایگزیکٹو باڈی کو خوش آمدید کہا، کچھ ہی دیر میں عشائیہ نے تقریب کی صورت اختیار کر لی جس میں علاقہ کی ممتاز شخصیات نے بھرپور حصّہ لیا جس میں خصوصی طور پر چوہدری امجد، مبشر منور، عدنان سرور گجر، ریاض احمد، رانا افضل ہائیل برون کی مسجد کے خطیب و امام سید جاوید کے نام سر فہرست ہیں۔ عشائیہ نے اس وقت ایک میٹنگ کی صورت اختیار کر لی جب خان ارشاد نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آپ جیسی اتنی بڑی تنظیم٭ پاکستان ویلفیئر سوسائٹی سٹٹگارٹ٭ کی ایگزیکٹو باڈی اور تنظیم کے ممبران کے درمیان تعلقات کو بڑھانے کے لئے گاہے بگاہے تقریبات کا اہتمام کرنا چاہیئے تا کہ آپ کے ممبران آپ کے سامنے اپنے اپنے خیالات کا اظہار کر سکیں اور آپ بھی تنظیم کے حالات سے ممبران کو وقتاََ فوقتاََ آگاہی دیتے رہیں۔اس دوران تنظیم کے صدر ظفر اقبال نوری،منظور حسین بٹ،چوہدری محمد نواز، پرویز اقبال جعفری اور جاوید اقبال بھٹی نے بھی اپنے اپنے خیالات کا اظہار کیا جبکہ ہائیل برون کی مسجد کے خطیب و امام سید جاوید نے تقریب سے خطاب کیا اور اپنے خیالات کا اظہار کیا جبکہ رپورٹ کے مطابق اس دوران چند دوسوتوں نے ممبر شپ بھی اختیار کی۔اس طرح یہ عشائیہ کی تقریب بڑے پرسکون ماحول میں اپنے اختتام کو پہنچی۔عشائیہ میں مہمانوں کی لذیذ کھانوں سے تواضع کی گئی تھی۔