۔،۔ اسرائیل کی جنگ بندی کے معاہدے کی خلاف ورزی پر حماس نے یرغمالیوں کی رہائی موخر کر دی۔ نذر حسین۔،۔
٭اسرائیل معاہدے کی پاسداری نہیں کر رہا،معاہدے کے تحت رہا ہونے والے فلسطینی قیدیوں میں سینئر قیدیوں کو بھی شامل کرنا ہو گا٭
شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/اسرائیل/فلسطین/غزہ۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق حماس کا کہنا ہے کہ اسرائیل معاہدے کی پاسداری نہیں کر رہا،معاہدے کے تحت رہا ہونے والے فلسطینی قیدیوں میں سینئر قیدیوں کو بھی شامل کرنا ہو گا، یہی وجہ ہے کہ حماس نے یرغمالیوں کی رہائی موخر کر دی جبکہ اسرائیل دھمکی پر دھمکی دے رہا ہے کہ حماس نے یرغمالیوں کو رہا نہ کیا تو ہم دوبارہ حملہ شروع کر دیں گے، ترجمان القسام بریگیڈ نے کہا کہ یرغمالیوں کے دوسرے گروپ کی رہائی موخر کر رہے ہیں کیونکہ اسرائیل معاہدے کی پاسداری نہیں کر رہا، معاہدے کے تحت اسرائیل کو شمالی غزہ میں امدادی ٹرکوں کی رسائی دینی ہو گی۔