0

۔،۔فرانس سے غیر قانونی طور پر داخل ہونے کی کوشش میں کشتی ڈوبنے سے (دو) افراد ہلاک۔ نذر حسین۔،۔

0Shares

۔،۔فرانس سے غیر قانونی طور پر داخل ہونے کی کوشش میں کشتی ڈوبنے سے (دو) افراد ہلاک۔ نذر حسین۔،۔

٭ڈوبنے والی کشتی میں تقریباََ (ساٹھ) افراد سوار تھے جنہیں فرانسیسی پولیس اپنی حدود میں روکنے میں ناکام رہی،کشنی برطانوی حدود میں پہنچ کر نامعلوم وجوعات کی بنا پر ڈوب گئی،کشتی میں سوار تمام لوگوں کو بچا لیا گیا جبکہ ایک مرد اور ایک خاتون کشتی سمیت سمندر میں ڈوب گئے۔جبکہ دو سال قبل اسی آبنائے میں کشتی الٹنے سے (ستائیس) افراد سمندر میں ڈوب کر ہلاک ہو گئے تھے٭

شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/فرانس/برطانیہ/لندن۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے (میل آن لائن) کے مطابق ڈوبنے والی کشتی میں تقریباََ (ساٹھ) افراد سوار تھے جنہیں فرانسیسی پولیس اپنی حدود میں روکنے میں ناکام رہی،کشنی برطانوی حدود میں پہنچ کر نامعلوم وجوعات کی بنا پر ڈوب گئی،کشتی میں سوار تمام لوگوں کو بچا لیا گیا جبکہ ایک مرد اور ایک خاتون کشتی سمیت سمندر میں ڈوب گئے۔جبکہ دو سال قبل اسی آبنائے میں کشتی الٹنے سے (ستائیس) افراد سمندر میں ڈوب کر ہلاک ہو گئے تھے، رپورٹ کے مطابق مرنے والے مرد اور خاتون کی عمر (تیس سال) کے لگ بھگ تھی۔ برطانوی حکام کی طرف سے برطانوی عدالت میں بتایا گیا کہ جب فرانسیسی بندرگاہ سے یہ کشتی روانہ ہوئی تو وہاں پر فرانسیسی پولیس موجود تھی اس کے باوجود وہ کشتی کو روکنے میں ناکام رہے۔ حکام کے مطابق ایک تیسرا شخص بھی پانی میں ڈوب گیا تھا تاہم اسے بروقت نکال لیا گیا جس سے اس کی جان بچ گئی جبکہ وہ اس وقت اسپتال میں زیر علاج ہے۔ کشتی میں سوار دیگر افراد کو برطانیہ لایا جا چکا ہے جن میں بعض ہائپو تھرمیا کا شکار ہو چکے ہیں انہیں بھی طبی امداد دی جا رہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں