۔،۔ بھارتی ریاست گجرات میں (چوبیس) گھنٹوں کے درمیان 144 ملی لیٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ نذر حسین۔،۔
٭طوفانی بارشوں نے کئی مکانات تباہ کر دیئے۔دو درجن افراد ہلاک اتنے ہی زخمی ہو گئے٭
شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/نئی دہلی/گجرات۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق پچھلے دو روز سے گرج چمک کے ساتھ بارش، طوفانی ہوائیں جبک کچھ علاقوں میں زبردست ثرالہ باری بھی ہوئی، ان واقعات میں تقریباََ دو درجن سے زائد افراد کے ہلاک ہونے کی خبر بھی ہے جبکہ اتنے ہی زخمیوں کی اطلاع بھی موصول ہوئی ہے۔ بھارتی ریاست گجرات میں (چوبیس) گھنٹوں کے درمیان 144 ملی لیٹر بارش ریکارڈ کی گئی، مال مویشیوں کو بھی نقصان پہنچا ہے کچھ علاقوں میں بارش تھم چکی ہے جبکہ کچھ علاقوں میں ابھی تک بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔