۔،۔ یکم دسمبر 2023 کو تقریباََ صبح 3:30 بجے ایک شخص کو پانوراما سومنگ پول میں گرفتار کر لیا گیا۔ نذر حسین۔،۔
٭انتالیس سالہ شخص یکم دسمبر 2023 کو تقریباََ صبح 3:30 بجے پانوراما سومنگ پول میں چوری کی غرض سے داخل ہوا لیکن جلد ہی اطلاع ملنے پر گرفتار کر لیا گیا٭
شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/بورن ہائیم۔ پولیس ترجمان کے مطابق یکم دسمبر بروز جمعّہ صبح 3:30 بجے پانوراما سومنگ پول میں چوری کی غرض سے داخل ہو پولیس رپورٹ کے مطابق اس شخص نے دفتر میں مختلف جگہوں پر کیش تلاش کرنے کی غرض سے توڑ پھوڑ کی اچانک اس کو محسوس ہوا کہ اس کی حرکتوں کی وجہ سے الارم کی گھنٹی بج گئی ہے پولیس سے بچنے اور فرار کی کوشش میں سومنگ پول کی باڑ میں اس کے کپڑے پھنس گئے، کوشش کے باوجود وہ فرار ہونے میں کامیاب نہ ہو سکا اور پولیس نے اسے گرفتار کر لیا تلاشی لینے پر اس کے پاس سے تقریباََ (ایک سو بیس) یورو کی رقم برآمد ہوئی۔ پولیس کا کہنا تھا کہ یہ دیکھنا باقی ہے کہ آیا یہ رقم سوئمنگ پول کیش سے ہے یا نہیں۔